اننت ناگ میں نوجوان نے خودکو پھانسی پر لٹکادیا پانپور کے قریب حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل ، بانڈی پورہ حادثہ میں 8زخمی

اے پی آئی � جے کے این ایس : سرینگر/ڈوروں اننت ناگ میں ذہنی تناومیں مبتلاہونے کے بعد 26سالہ نوجوان نے خود کو پھانسی پرلٹکا کرزندگی کاخاتمہ کردیاپولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ، نٹی پورہ ڈورو اننت ناگ کے علاقے میںاس وقت سنسنی دوڑگئی جب26سالہ نوجوان کے خود کو پھانسی پرلٹکا کرزندگی کے خاتمے کی خبرعلاقے میں پھیل گئی اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کواپنے والدین کے ساتھ کسی بات پران بن ہوئی جواس سے ناگوارگزری اور مذکورہ نوجوان نے پنے کمرے میں جاکر خودکوپھانسی پرلٹکایا جب والدین اس کے کمرے میں گئے توان کے پیروں تلے زمین کھسک گئی جب انہوں ے اپنے لخت جگر کوپھانسی پرلٹکتے ہوئے پایالواحیقن نے اس سے قریبی اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرو ںنے اسے مرہ قرار دیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لےکر قانونی ضابطے پورے کر کے کیس دفعہ174کے تحت معاملے کی تحقیقات شرو ع کردی،ادھر پانپورکے مضافاتی علاقہ ووئن میں ایک ٹپر کے حادثے کی نذرہوجانے کے نتیجے میں اسکاڈرائیورلقمہ اجل بن گیا۔معلوم ہواکہ نجی سیمنٹ فیکٹری ٹی سی آئی واقع ووئن پانپورکے نزدیک ایک ٹپرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گیا،جسکے باعث ٹپر ڈرائیورازجان ہوگیا۔ایس ایچ اؤکھریو پانپور ظہور احمد نے بتایاکہ جمعہ کی صبح پیش آئے اس سڑک حادثے میں 55سالہ ڈرائیورعبدالغنی ڈار ولدغلام محمدساکنہ واتھورہ لسجن جاں بحق ہوگیا۔اُدھر شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ایک چھوٹی مسافرگاڑی کوحادثہ پیش آیا۔معلوم ہواکہ ایک مسافرگاڑی زیرنمبرJK05D-2131 بانڈی پورہ سے بٹھوگاؤں جارہی تھی کہ راستے میں دھادکارکول کے نزدیک یہ گاڑی ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرجاکر ایک کھائی میں جاگری ۔اس حادثے میں 6افرادزخمی ہوگئے ،جن میں غلام محمدریشی،عبدالوحیدریشی،مبارک احمدریشی،سعدہ بیگم ،آسیہ بانواورمحمد سعید ساکنان بٹھوبانڈی پورہ شامل ہیں ۔سبھی زخمیوں کوڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیاگیا،جہاں انھیں ضروری علاج ومعالجہ فراہم کیاگیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں