پلوامہ میںسیکورٹی ہائی الرٹ درجن بھر دیہات میں چھاپے ،6 افراد گرفتارکریم آباد میں جھڑپیں،8سالہ کمسن لڑکا پیلٹ لگنے سے زخمی،علاقے میں خوف و دہشت

کے این ایس : سرینگر/پلوامہ میں پولیس ناکہ پارٹی پر حملے کے بعد ضلعے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔اس دوران ضلع کے مختلف مقامات سے2دکانداروں سمیت6افراد کو گرفتار کیا گیا۔ادھر ضلع کے کریم آباد علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس دوران ایک کمسن طالب علم پیلٹ لگنے سے زخمی ہوا۔ جنوبی کشمیرت کے ضلع پلومہ میں جمعرات کو جنگجوؤں کی جانب سے پولیس کی ناکہ پارٹی پر حملے ،جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر اایک زخمی ہوئے تھے کی ورادت کے بعد فورسز نے جمعہ کے صبح ضلع کے متعدد گاؤں دیہات جن میںوہی بھگ،اشمندر،پرچھو وغیر کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کیا ۔ اس دوران اگر چہ فورسز کوئی مفرور حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی بھی سراغ نہیں ملا ،تاہم فورسز نے 4نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ،جبکہ گزشتہ شام جائے فائرنگ کے قریب ایک نانوائی ،اس کے بھائی سمیت6نوجوانوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ادھر پر چھو میں گزشتہ شام ہوئے حملے کے بعد فورسز کی ایک پارٹی کریم آباد علاقے میں داخل ہوئی جس دوران یہان نوجوانوں نے فورسز پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں یہاں شدید جھڑپئیں رونما ہوئیں۔مقامی ذرائع نے بتایا اس دوران فورسز نے بھی جوابی کاروائی کر کے آنسوں گیس کے گولے اور پیلٹ داغے جس کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ کمسن پیلٹ لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے ۔جبکہ جھڑپیں کے باعث گاؤں میدان جنگ میں تبدیل ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا واقعے کے بعد گاؤں میںسخت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا۔انہوں نے بتایا صبح ہوتے ہیں گاؤں میں فورسز کی بڑی تعداد میں باغات اور دیگر مشکوک جگہوں کو چھان مارا،اس دوران یہاں پھر خوف کا ماحول پیدا ہوا جس کے بعد لوگ دن بھیر گھروں میں ہی رہے ۔ خیال رہے پرچھو پلوامہ میں جمعرات کو بعد دوپہر جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پرحملہ کیا جس میں پولیس اہلکار انوپ سنگھ ہلاک ہوا جبکہ دیگر ایک زخمی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں