پی آئی اے کا طیارہ بدترین حادثے سے دوچارمسافروں سے بھرا ہوا ہوائی جہاز بستی پر گرکر تباہ ہوگیا ،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

نیوز ایجنسیز : کراچی/پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌کئی درجن افراد جاں‌ بحق ہوگئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آرہی تھی، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن ، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ پر پہنچ گئی۔طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق طیارہ خالی مقام پر گرا ہے، طیارہ ایئربس320 میں 100سے زائد مسافر موجود تھے ، کپتان نے کنٹرول ٹاورکوطیارےکےلینڈنگ گیئرمیں خرابی کی اطلاع دی اور کپتان کو گائیڈ لائن دینے کےدوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ،  طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں