اننت ناگ سے 16مریضوں کی رخصتی ضلع ترقیاتی کمشنرنے ان کاخیر مقدم کیا

جے کے این ایس : سرینگر / جنوبی ضلع اننت ناگ میں کرونا میں مبتلا مزید16م ریضوں کو جمعہ کوگھروں کو رخصت کیا کرکے خانہ قرنطینہ میں رہنے کی تاکید کی گئی جبکہ ان کے اہل خانہ نے عید سے قبل2روز مریضوں کی رخصتی کا خیر مقدم کیا۔ جنوبی کشمیر میں کرونا کیسوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ س مرض میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نامہ نگار میر ارشد کے مطابق ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے قرنطینہ مرکز میں زیر علاج16مریضوں کو شفا یابی کے بعد رخصت کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان مریضوں کے خون کے نمونے مسلسل منفی آنے کے بعد ہی آکورہ مٹن میں قائم قرنطینہ مرکز سے ان16مریضوں
 کو رخصت یا گیا۔اس موقعہ پر وہاں ضلع ترقیاتری کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار،ایڈیشنل ڈسڑک کمشنر شیخ غلام حسن،ڈپٹی چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زاگو،بلاک میڈیکل افسر مٹن ڈاکٹر سلیم بیگ نے تمام صحت یاب مریضوں کو رخصت کیا،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے کہا کہ یہ اچھی علامت ہے کہ ضلع کے قرنطینہ مراکز میں مریضوں کی صحت یابی کے سلسلے میں سرعت آئی ہے۔اس موقعہ پر اہل خانہ نے بھی پنے رشتہ داروں کی صحت یابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ عید سے قبل2روز انہیں گھریلون قرنطینہ کیلئے رخصت کیا گیا،اور وہ ملکر گھر میں ہی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں