ریاست میں 10ہزار اسامیوں کی تیز رفتار بھرتی کیلئے تجاویز پیش، لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ آسان روزگار کی فراہمی اور شفافیت پر زور

جموں/ ریاست جموں و کشمیر میں رہائشی قوانین میں ترامیم کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر ملازمتوں کی فراہمی کیلئے کیلئے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں جموں کے راج بھون میں ریاست کے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی منعقد ہوئی جس میں ریکروٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے ریاست میں 10ہزار اسامیوں کی بھرتی کیلئے پیش کردہ تجاویز پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر لیفٹنٹ گورنر نے ان اسامیوں کی تیز رفتار بھرتی کیلئے شفافیت اور آسانی فراہم کرنے کیلئے زور دیا ہے۔ میٹنگ میں دیگر اسامیوں کے علاوہ کلاس فورتھ اور کلاس تھرڈ اسامیوں کی بھرتی کیلئے وضع طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم، فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا،چیرمین ایکسلریٹیڈ ریکروٹمنٹ کمیٹی شری نوین کمار چودھری کے علاوہ دیگر آفیسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایکسلریٹیڈ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے ریاست میں 10 ہزار اسامیوں کی بھرتی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں ۔ ان تجاویز پر مشتمل رپورٹ صرف دس دنوں کے اندر تیار کی گئی ہے۔ ان اسامیوں کی بھرتی کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، اس کے تحت کلاس فورتھ اسامیوں کی بھرتی کیلئے بیوہ خواتین، بے سہارا، طلاق شدہ خواتین، اکیلی رہنے والی مائوں اور ان خاندانوں کے اُمیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جن کا کوئی بھی فرد سرکاری ملازم نہیں ہے۔اس غرض کیلئے امیدواروں کو ایک حلفی بیان داخل کرنا ہوگا جس کی تصدیق و توثیق سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کریں گے۔ اُمیدوار کو کسی بھی اسامی پر منتخب ہونے کے بعد ڈومیسٹائل سرٹیفکیٹ (مستقل رہائشی سند) پیش کرنا ہوگی ۔لیفٹنٹ گورنر نے میٹنگ میں کہا کہ ہر ضلع کے امیدواروں میں برابر ی کی بنیاد پر ان نشستوں کی تقسیم ہوگی۔ اسی طرح ضلعی سطح پر امیدواروں کے حق میں اضافی ترجیح دی جائے گی۔تجاویز کے مطابق یونین ٹریٹری (یو ٹی)اسامیوں کیلئے بااہل امیدواروں کے درمیان کھلا مقابلہ ہوگا۔ البتہ ان بھرتیوں میں ریزرویشن کوٹا کا بھی خیال رکھا جائے گا۔مختلف محکموں میں کام کرنیوالے ڈیلی ویجروں اور کنٹریکچول ورکروں کو بھی کسی حد تک ترجیح دی جائے گی۔میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً سات ہزار اسامیاں صرف ۱۹محکموں میں پُر کی جائیں گی جن کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو جلد ہی مشتہر کیا جائے گا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کلاس تھرڈ اور کلاس فورتھ اسامیوں کیلئے کامن انٹرنس ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ 2000پنچایت اکاونٹس اسسٹنٹس کی نشستیں، 1000ڈاکٹروں کی نشستیںاور 100نشستیں ویٹرنری محکموں میں نشاندہی کی گئی ہے۔ گورنر نے میٹنگ میں بتایا کہ ان اسامیوں کی بھرتی عمل جون 2020ء میں شروع کیا جائے گا۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تقریباً 3000اسامیاں ہیلتھ سیکٹر میں پُر کی جائیں گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں