کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ، مزید 40پازٹیو کیس ، 33معاملات وادی سے جبکہ 7کا تعلق جموں صوبے سے کل مثبت معاملات کی تعداد 1489مزید 36شفایاب

سرینگر/ حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے40نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے33کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 7کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1489تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1489 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے749سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک720اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاور20اَفراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس دوران آج مزید36مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک114859ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  22؍مئی 2020ء کی شام تک113370 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک128517افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں32077 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ73 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔749کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 25132 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق70466اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک138 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں,جن میں سے8سرگرم معاملات ہیں ، 129مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے176 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 71 سرگرم معاملات ہیں ۔99 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ6 کی موت واقع ہوئی ہے۔اننت ناگ میں266 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں 153 سرگرم ہیں۔ 109 شفایاب ہوئے ہیں اور 4 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 132ہوئی ہیںجن میں سے37سرگرم معاملات ہیں اور4مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 91صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع شوپیان میں 127 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 25 سرگرم ہیں اور102صحتیا ب ہوئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں128مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں79 سرگرم معاملات ہیں اور49صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک63ہوئی ہیں۔ جبکہ2کی موت واقعہ ہوئی ہے ،جن میں سے 26سرگرم ہیں اور35اَفراد صحتیاب ہوئے ہی ۔گاندربل میں کلو 27مثبت معاملات سامنے آئے ہیں  جن میں 12 سرگرم معاملات ہیں اور 15 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اِدھرکولگام میں193  مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں180سرگرم معاملات ہیںاور 12صحتیاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 21 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں12 سرگرم معاملات ہیں اور 9 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح  جموں میں وائر س کے 68مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں36 سرگرم معاملات ہیں اور31  صحت یاب ہوئے ہیںاور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد33 ہوئی ہیں جن میں سے 11معاملات سرگرم ہیں۔ 21صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ ضلع سانبہ میں 13 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 07 سرگرم معاملات ہیں اور 06اَفراد شفایاب ہوئے ہیںاورراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک07 مریض پائے گئے ہیںجن میں 03 معاملے سرگرم ہیں اور 04مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کٹھوعہ میں34مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 33 سرگرم معاملات ہیںاور ایک صحتیاب ہوا ہے۔ کشتواڑ میں دو مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میںایک معاملہ سرگرام ہے اورایک پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے جبکہ رام بن میں24 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 23 سرگرم معاملات ہیں اورایک شفایاب ہواہے اورریاسی میں بھی03 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک شفایاب ہوا ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی یا  ہاتھ دھونے یا الکوحل پر مبنی ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری بنائے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔ایڈ وائرزی کے مطابق تما م طرح کی سماجی ، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں