لاک ڈاون 2،گائیڈ لائنز کا اعلان ،سکول کالج اور کوچنگ مراکز 31جولائی تک بند رہینگے
ٹریننگ انسٹی چیوٹ 15جولائی کو کھلیں گے ،رات کا کرفیوشام دس بجے سے صبح پانچ بجے تک ہوگا

نئی دہلی /مرکزی حکومت نے ان لاک 2کے لئے گائیڈ لائینز کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے جو ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق تمام سکول کالج تعلیمی ادارے ،کوچنگ مراکز وغیرہ ابھی نہیں کھلیگے اور یہ ادارے 31جولائی تک بند رہینگے اس کے علاوہ رات کا کرفیواب شام دس بجے سے لے کر صبح پانچ بجے تک ہوگا ۔اس سلسلے میں کل شام مرکز نے باضابطہ گائیڈ لائینز کا اعلان کیا ۔ان کے مطابق جس طرح کووڈ 19کا پھیلائو جاری ہے ان کو مدنظر رکھ کر ابھی تعلیمی اداروں کو کھولا نہیں جاسکتا ہے ۔البتہ ان گائیڈ لائینز میں بتایا گیا کہ ٹریننگ انسٹی ٹیوشن اب 15جولائی سے کھولے جاینگے ۔اس کے لئے الگ ایس او پی جاری کئے جاینگے ۔انٹرنیشنل ائیر ٹراویلز ،سنیما ہال ،جم ،سویمنگ پول ،تفریحی مقامات ،آڈیٹوریم ،اسمبلی ہال کھولنے کا اعلان مناسب وقت پر کیاجاے گا ۔ڈومسٹیک فلایٹس کے بارے میں جو محدود پیمانے پر ان کو جاری رکھنے پہلے ہی فیصلہ کیا گیاتھا اب ان کا دائیرہ مزید وسیع کردیا جاے گا۔کنٹیمنٹ زونوں میں 31جولائی تک لاک ڈاون برابر جاری رہے گا ۔مرکزی گایئڈ لائینز میں بتایا گیا کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کووڈ 19 پر قابو پانے کے لئے جو اقدامات مناسب سمجھینگی ان کو روبہ عمل لایا جاسکتا ہے ۔65بر س سے زیادہ کی عمر کے لوگ جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونگے کے علاوہ حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں پر ہی رہنے کی صلاح دی گئی ۔لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گائیڈ لائیز پر سختی سے عمل کریں

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں