چھترگام بڈگام میں 50آر آر کیمپ پر گرینیڈ حملہ فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا

یو پی آئی � سی این ایس : سرینگر/ بڈگام کے چھتر گام علاقے میں قائم آرمی کیمپ پر جنگجوؤں نے یو بی جی ایل گرنیڈ داغا تاہم گرنیڈ کیمپ کے باہر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرنیڈ حملے کے بعد آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔چھتر گام بڈگام میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب عسکریت پسندوں نے 50آر آر فوجی کیمپ پر یو بی جی ایل گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں باہر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے چھتر گام بڈگام میں فوجی کیمپ پر گرنیڈ داغا تاہم وہ کیمپ کے باہر پھٹ گیا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ محاصرے میں تھا، گرینیڈ چلانے والوں کو گرفتار کرنے کےلئے گھر گھر تلاشیاں لینے کا سلسلہ جاری تھا،

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں