مشکوک وٹس ایپ چلانے کا شاخسانہ پونچھ میں3فوجی پورٹر حراست میں لئے گئے

کے این ایس : سرینگر/فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ میں3فوجی پوٹروں کو حساس انداز میں سوشل میڈیا کی وٹس ایپ کو چلا نے کی پاداش میں حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے3فوجی پورٹروں کو سوشل میڈیا کی ”وٹس ایپ “ایپ کو چلانے کی پادش میں حراست میں لیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا تینوں افراد اس انداز سے سوشل میڈیا چلا رہے تھے جو انتہائی حساس مانا جاتا ہے ۔بتایا جاتا ہے تینوں ضلع پوچھ سے تعلق رکھتے ہیں اور بیمر گلی کے نذدیک قائم فوجی یونٹ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ کے استعمال کو ’حساس‘سمجھا گیا تھا اور کچھ واٹس ایپ گروپس میں بھی شامل کی گئی تھی جس نے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا۔حکام نے بتایا تینوں کی تحقیقات چل رہی ہے۔عہدیداروں نے کہا ،اب تک اس میں زیادہ سے زیادہ منفی بات سامنے نہیں آسکی ہے سوائے اس کے کہ وہ واٹس ایپ کو حساس انداز میں استعمال کررہے تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں