کپوارہ ،پونچھ اور راجوری میں 5افراد غرقآب بچی سمیت 3کی لاشیں برآمد، 2لاشوں کی تلاش
کرناہ میں موٹر سائیکل سوار حادثے میں لقمہ اجل

یو پی آئی �اے پی آئی : سرینگر/پونچھ اور راجوری میں چار افراد غرقہ آب ہوئے جن میں سے ایک کو بچایا لیا گیا تاہم تین کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔ راجوری میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب تین لڑکے نہانے کے دوران غرقہ آب ہوئے۔ نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں اطلاع ملتے ہی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور تین لڑکوں کو غرقہ آب ہونےسے بچانے کی خاطر دریا میں چھلانگ لگائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ ایک لڑکے کو زندہ بچایا گیا تاہم دو غرقہ آب ہوئے جن کی لاشیں پانی سے باز یاب کی گئیں۔ ادھر سرنکوٹ پونچھ میں دو گوجر لڑکے نالہ کے نزدیک مویشیوں کو لے جارہے تھے کہ اس دوران اچانک نالہ میں طغیانی آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں لڑکوں کو پانی کے تیز بہاو نے اپنے ساتھ بہا کر لیا۔ نمائندے نے بتایا کہ اگر چہ ایک نوجوان دریا کے کنارے خود پہنچا تاہم دوسرے کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ لاش کو تلاش کرنے کی خاطر کارروائی شروع کی گئی ہے جبکہ پولیس نے ماہر خوط خوروں کی بھی خدمات حاصل کی ہے۔ ادھرکپوارہ کے سرحدی قصبہ کرناہ میں 18ماہ کی لڑکی نالے میں گرکر غرقآب ہونے کے بعد لقمہ اجل ہوئی مقامی لوگوں نے مذکورہ لڑکی کو نالے سے نکال کراسپتال پہنچادیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قراردیا۔ کپوارہ کے سرحدی علاقے کرناہ میںاس وقت صف ماتم بچھ گئی جب18ماہ کی لڑکی جس کی شناخت اعظمی طاریق دخترطاریق احمد کے بطورہوئی اپنے گھر کے باہر ماں کے ساتھ ٹہل رہی تھی کہ ا س دوران پیرپھسل جانے کے باعث گومال کرناہ کے علاقے میں وہ نالے میں جاگری تیزپانی ا سے اپنے ساتھ بہاکے لے گیا مذکورہ کے گرنے کی خبرعلاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔مقامی لوگوںنے فوری طور امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی کونالے سے بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا ۔دریںاثنا سرحدی قصبہ اوڑی میں 23سالہ نوجوان کی نعش اس کے گھر سے پرُاسرارطورپر برآمد ،کپوارہ کے سرحدی علاقے میں ٹپراور موٹرسائیکل کے مابین ٹکرہوجانے کے نتیجے میں30سالہ موٹرسائیکل سوارلقمہ اجل ۔ سرحدی قصبہ بارہمولہ کے اوڑی میں 23 سالہ نوجوان کواپنے گھر میں پرُاسرارطورپرمردہ پایا گیا اورمقامی لوگوں نے اس سلسلے میں اوڑی پولیس کوجانکاری فراہم کی پولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی اور نعش کواپنی تحویل میںلے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت آخری رسومات کیلئے روانہ کردی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اوڑی کے م ضافاتی علاقے میں ایک 23سالہ نوجوان کی نعش پائی گی جس سے قانونی ضابطے کے لئے اوڑی لایاگیااور تمام قوائد وضوابط پورے کرنے کے بعد میت مقامی لوگوں کے حوالے کرکے دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔ادھرکپوارہ کے سرحدی علاقے چتر کوٹ کرناہ میں ٹپراور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرہو جانے کے نتیجے میں 30سالہ سکھ نوجوان سکھوندرسنگھ شدیدطور پرزخمی ہوا اور اسپتال میں زخمو ںکی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھاپولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معالے کی تحقیقات شروع کردی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں