3 سی آر پی اہلکاروں سمیت مزید 144 مثبت  متاثرین کی مجموعی تعداد 7ہزار 237ہو گئی
سوموار کے روز 269مریض صحت یاب گھر جانے کی اجازت دی گئی

یو پی آئی �سی این آئی : سرینگر/جموںوکشمیر میں پیر کے روز مزید 144افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ اس طرح سے جموںوکشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7ہزار 237ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق جموںوکشمیر کے اسپتالوں میں زیر علاج مزید 269مریض صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔جموںو کشمیر میں مزید 144افراد کے ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متاثرین میں 29پلوامہ ، 18شوپیاں، 17سرینگر ، 15اننت ناگ ، 13کٹھوعہ ، 10بارہ مولہ ، 8سانبہ ، 7راجوری ، 5ریاسی ، 4بڈگام ، تین جموں ، تین اُدھم پور ، تین ڈوڈہ ، دو کپواڑہ ، دو بانڈی پورہ اور دو پونچھ ، ایک کولگام ، ایک گاندربل ، اور ایک رام بن کا رہائشی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ سوموارکے روز جموں ڈویژن سے 45جبکہ کشمیر صوبہ سے 99افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ نمائندے کے مطابق پیر کے روز ہی جموںوکشمیر کے
 اسپتالوں میں زیر علاج مزید 269مریض صحت یابی کے بعد گھر واپس لوٹ آئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جموں صوبہ میں 55جبکہ کشمیر ڈویژن سے 214افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ نوڈل آفیسر کورونا وائرس ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ صورہ میں پیر کے روز 67افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ پیر کے روز جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اُن میں 29پلوامہ ، 16شوپیاں ، 13اننت ناگ ، تین سی آر پی ایف بٹالین ، دو سرینگر، ایک بارہ مولہ ، ایک کپواڑہ ، ایک گاندربل اور ایک کولگام کا ساکن ہے۔ پرنسپل سکمز بمن ہ ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا کہ پیر سوموار کے روز اسپتال میں 572نمونوں کی تشخیص ہوئی جن میں سے آٹھ مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ انہوںنے کہاکہ سبھی متاثرین شہر سرینگر کے رہائشی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں