خفیہ ایجنسیوں کی طرفسے مرکزی وزارت داخلہ کوخصوصی مکتوب جموںوکشمیر ، بہار اور دہلی میں ملی ٹینٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

یو پی آئی : سرینگر/ سراغ رساں ایجنسیوں نے جموںوکشمیر ، بہار اور دہلی میں ملی ٹینٹ حملوں کے ضمن میں الرٹ جاری کیا ہے۔ خفیہ اداروں کے مطابق 20کے قریب جنگجو لائن آف کنٹرول اور ایک گروپ انڈو نیپال سرحد کے ذریعے بھارتی حدود میں گھسنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ خفیہ ایجنسی کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد دہلی ،بہاراور جموںوکشمیر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ لداخ میں ہند چین افواج کے درمیان شدید کشیدگی کے بیچ سراغ رساں ایجنسیوں نے مرکزی وزارت داخلہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عسکریت پسند جموںوکشمیر ، دہلی اور بہار میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ خفیہ ادارے نے اس سلسلے میں / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
مرکزی وزارت داخلہ کو کہا ہے کہ 20کے قریب جنگجو لائن آف کنٹرول اور دوسرا گروپ انڈو نیپال سرحد کے ذریعے بھارتی حدود میں گھس آنے کی فراق میں ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق آئی ایس آئی طالبان اور جیش جنگجوؤں کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی جموںوکشمیر ، دہلی اور بہار میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی تنصیبات ، حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی پہرے بٹھا دئے گئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نگرانی کا عمل بھی تیز کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ہند چین افواج کے درمیان کشیدگی کے بعد نہ صرف لائن آف کنٹرول بلکہ حقیقی کنٹرول لائن پر بھی دونوں اطراف سے فوج کی تعداد بڑھا دی گئی جبکہ جدید سازو سامان کو بھی سرحد کے نزدیک ذخیرہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس وجہ سے لوگوں میں خوف وہشت کا ماحول پایا جارہا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں