جموں وکشمیر میں نہ تھمنے والاکورونا وائرس کا قہر مزید 2شہری کورونا سے ازجان

یو پی آئی �جے کے این ایس : سرینگر/صدر ہسپتال سرینگر میں زیر علاج شوپیاں اور بجبہاڑہ کے دو شہری کورونا وائرس کے باعث از جان ہوئے ۔ اس طرح سے جموںو کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 96ہو گئی ہے۔ اس بیچ وادی کشمیر میں مزید دس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 510ہو گئی ہے۔ جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاء تھا، انتقال کرگیاہے۔ صدر اسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ سوگن نامی گاوں کے شہری کو اتوار کے روز داخل کرنے کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔ادھر سوموار کی شام کو صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج 45سالہ مریض کی بھی موت واقع ہوئی۔ اسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک جو96افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں85افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ11کی موت صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ یعنی22اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ادھر وادی میں فوج و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید 10اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسکے ساتھ ہی وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 510پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو ضلع پولیس لائنز ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے 2پولیس اہلکار مثبت پائے گئے جبکہ سرینگر میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کی بھی تصدیق ہوئی۔اس طرح مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 224تک پہنچ گئی ہے۔اتوار کو ہی بیکن ترہگام 109آر سی سی کے 7اہلکار بھی متاثر پائے گئے اس طرح متاثرہ بیکن اہلکاروں کی تعداد19ہوگئی ہے۔ سی آر پی ایف کے متاثرہ اہلکاروں کی کل تعداد197 ہے۔جبکہمتاثرہ فوجی اہلکاروں کی کل تعداد46، بی ایس ایف کی تعداد23 ہے۔ ،سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایاگیا کہ نوول کورونا وائرس کے 7237تک معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2557سرگرم ہیں، اب تک 4585افراد شفایاب ہوئے ہیں، اِس دوران آج مزید269مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے55 اور کشمیر صوبے کے 214اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 3,58,530ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  29؍جون2020ء کی شام تک 3,51,293نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک,2,78,689افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 49,312اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ34 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔2557کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,145 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق188,546اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق کولگام میں767مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں170سرگرم معاملات ہیںاور 584صحتیاب ہوئے ہیںاور13 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 816ہوئی ہیںجن میں سے 420سرگرم معاملات ہیں اور15مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 381صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 891معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے604سرگرم معاملات ہیں ۔265 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ22 کی موت واقع ہوئی ہے۔ اُدھر ضلع اننت ناگ میں 650 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں101 سرگرم ہیں۔ 543 شفایاب ہوئے ہیں اور06 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع شوپیان میں 750 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں194 سرگرم ہیں اور 545صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 11کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 536مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 140 سرگرم معاملات ہیں اور391صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 05 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 291 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے35 سرگرم معاملات ہیں ، 255مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 397ہوئی ہیںجن میں سے 174سرگرم ہیں اور216اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ7 کی موت واقع ہوئی ہے ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 469 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں258 سرگرم معاملات ہیں اور 207مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 91مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں29سرگرم معاملات ہیں اور 62 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اسی طرح  جموں میں وائر س کے 336مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں51سرگرم معاملات ہیں اور278صحت یاب ہوئے ہیںاور07 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ رام بن میں217معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 35سرگرم معاملات ہیں اور182 شفایاب ہوئے ہیںجبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 272 ہوئی ہیں جن میں سے 99معاملات سرگرم ہیں۔ 172اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ کٹھوعہ میں227مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 71 سرگرم معاملات ہیںاور 156اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں123معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 23سرگرم معاملات ہیں جبکہ99مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 144 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 58 سرگرم معاملات ہیں اور 86اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک111مریض پائے گئے ہیںجن میں 50 معاملے سرگرم ہیں اور 60مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورریاسی میں بھی45 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں19سرگرم ہیں اور26 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں27 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں07 معاملے سرگرم ہیں اور20 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈوڈہ میں 77 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے19معاملات سرگرم ہیں جبکہ57مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہیبلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوحل پر مبنی ہینڈ سینٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444, 0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں