کس نے کہا مجھے کورنٹائن میں رکھا گیا ہے میں جسمانی اور ذہنی طورپر تندرست ہوں:ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ

یو پی آئی : سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ وہ کورنٹائن میں نہیں ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جارہی خبریں من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہے۔ فاروق عبدا ﷲنے اپنے مخصوص انداز میں کہاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طورپر بالکل تندرست ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲکے مطابق متعلق خبریں گشت کر رہی ہیں کہ اُنہیں ڈاکٹروں نے گھر میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اُنہیں گھر میں ہی رہنے پر زور دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲنے سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی خبروں کے متعلق بتایا کہ وہ کورنٹائن میں نہیں ہے اور اس حوالے سے جو بھی کہا جا رہا ہے وہ من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں نے مجھے گھر سے باہر نہ آنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا ہے۔ فاروق عبدا ﷲکا کہنا تھا کہ وہ جسمانی اور ذہنی طورپر بالکل تندرست ہے لہذا گھبرانے کی کوئی بات ہی نہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں