سرینگرمیں4اورجموں شہر میں 2بڑے ہسپتال کووڈ 19کے اول نمبر قرارکورونا مریضوں کے قرنطینہ اور ریفرل ضوابط میں تبدیلی

جے کے این ایس : سرینگر/ دیرسے ہی سہی لیکن حکومت جموں وکشمیر نے کووڈ19مخصوص اسپتالوں کی زمرہ بندی کردی ،جسکے تحت SKIMSصورہ سرینگر، SKIMS بمنہ ، سی ڈی اسپتال سرینگر ، ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کو کشمیر میں اور جموں میں بھی 2 اسپتالوں کووڈ 19لیول وَن اسپتال قراردیاگیاہے ۔معلوم ہواکہ کورونامریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہورہے اضافہ کے چلتے جموں و کشمیر حکومت کو آخر کارسخت فیصلہ لینا پڑا ۔ نئے قواعد و ضوابط کے مطابق اب ایسے کووڈ 19مریض جن میں علامات ظاہر نہ ہوں اور کسی دوسرے مرض میں مبتلا نہ ہوں ، اب اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ( کوارنٹائن) رہ سکتے ہیں۔ فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈولو کی جانب سے جاری نئے ضوابط میں کچھ شرائط رکھی گئی ہیں ، جیسے یہ کہ کورونا مریض کے گھر میں رہنےکےلئے الگ کمرہ موجود ہو ، ان کے فون پر آروگیہ سیتو کا Application ہو۔تازہ ہدایات کے مطابق ایسے مریضوں کے گھروں پر ایک پوسٹر چسپاں کیا جائے گا ، جس میں لکھا ہوگا کہ اس گھر میں کورونامریض موجود ہے اور مریضوں کو ایک آکسی میٹر دیا جائے گا اور خون میں آکسیجن کی کمی کی صورت میں اُنہیں فوری طور اسپتال پہنچایا جائے گا۔علاوہ ازیں بڑے یعنی لیول وَن اسپتالوں پر مریضوں کا دباو¿ کم کرنے کےلئے’ ریفرل نظام‘ میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے۔ نئے نظام کے مطابق کوروناکی کم علامات والے مریضوں کو ڈسٹرکٹ اور سب ڈسٹرکٹ سطح پ کے ’کووڈ لیول تھری‘ اسپتالوں میں داخل کیا جائے گا۔ نئے ضوابط کے مطابق SKIMSصورہ سرینگر، SKIMS بمنہ ، سی ڈی اسپتال سرینگر ، ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کو کشمیر میں کووڈ 19لیول وَن اسپتال قرار دیا گیا ہے۔ جموں میں بھی 2 اسپتالوں کو لیول وَن کووڈ اسپتال کا درجہ حاصل ہے۔ ان اسپتالوں میں اب کسی دوسرے اسپتال سے ریفرل کے بعد ہی کووڈ مریض داخل کئے جاسکتے ہیں۔تاہم فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈولو کی جانب سے جاری اس حکم نامہ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اگر SKIMS سرینگر اور ایس ایم ایچ ایس سرینگر جیسے اسپتالوں میں کوئی مریض دوران علاج کووڈ19 مثبت پایا گیا ، تو کیا اس کو ضلع اسپتال بھیجا جائے گا یا پھر اس کا علاج یہیں ہوگا۔بہت سارے لوگ یہ بھی سوال کررہے ہیں کہ کئی ضلع اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچہ کی کمی ہے اور ریفرل کے ضوابط پر ٹھیک سے عمل نہیں ہورہا ہے۔ اس معاملہ پر محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں