450افراد پازٹیو،520شفایاب اب تک کورونا متاثرین19869شفایاب 11842

 سرینگر/ حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے450نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے367کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 83کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد19869تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 19869 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7662 سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک 11842 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 365تک پہنچ گئی ،جن میں سے 339کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور26کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید520مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے189اور کشمیر صوبے کے 331اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 627387ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  30؍جولائی2020ء کی شام تک 607518نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک366937افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 47281اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ06اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔ 7662کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ40583 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق271040اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 4658معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2658سرگرم معاملات ہیں ۔1887 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ113 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1877ہوئی ہیںجن میں سے 500سرگرم معاملات ہیں اور68مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1309صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں1493مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں297سرگرم معاملات ہیںاور 1168صحتیاب ہوئے ہیںاور28 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 1422 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں268سرگرم ہیں اور 1131صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 23کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1278 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں260 سرگرم ہیں۔ 994شفایاب ہوئے ہیں اور24کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 1085ت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 274سرگرم معاملات ہیں اور791صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 20 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 1395معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں651 سرگرم معاملات ہیں اور 725مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ19کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1248ہوئی ہیںجن میں سے 522سرگرم ہیں اور700اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ26 کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 711مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے247سرگرم معاملات ہیں ، 452مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 12کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 401 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں135سرگرم معاملات ہیں اور 260 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 06 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح  جموں میں وائر س کے 1027مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں465سرگرم معاملات ہیں اور545صحت یاب ہوئے ہیںاور17کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 436 ہوئی ہیں جن میں سے 107معاملات سرگرم ہیں۔ 328اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورکٹھوعہ میں511مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 180سرگرم معاملات ہیںاور 330اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ  رام بن میں534معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 193سرگرم معاملات ہیں اور340 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک646مریض پائے گئے ہیںجن میں 398معاملے سرگرم ہیں اور 246مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ02 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 407مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 163سرگرم معاملات ہیں اور 243اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں209معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 66سرگرم معاملات ہیں جبکہ142مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 269عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے128معاملات سرگرم ہیں جبکہ139مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی126معاملات سامنے آئے ہیں جن میں68سرگرم ہیں اور58 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں136 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں82 معاملے سرگرم ہیں اور54 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں