گزشتہ20گھنٹوں کے دوران ایک فورسزاہلکاراور3خواتین سمیت مزید16افراد لقمہ اجل

کشمیر کے اطراف واکناف میں کوروناوائرس کی قہرسامانیاں جاری - مہلک وائرس سے مرنے والو ں کی تعداد365تک پہنچ گئی - 339کشمیرمیں اور26افرادجموں صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں زندگی کی جنگ ہارگئے

جے کے این ایس � سی این آئی � کے این ایس : سرینگر/وادی کشمیرمیں ایک سی آر پی ایف اہلکاراور3خواتین سمیت مزید16فراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے کے بعدجموں وکشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والو ں کی تعداد360تک پہنچ گئی ،جن میں سے 339 کشمیرمیں اور26افرادجموں صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں زندگی کی جنگ ہارگئے ۔ سری نگرمیں محکمہ صحت کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میںشیو پورہ سرینگرکی ایک 75سالہ خاتون، بتہ مالو سرینگرکا72سالہ شہری، سی آر پی ایف کی198 ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ اہلکار،کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری،ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری،دلنہ باہمولہ کی ایک70سالہ خاتون، کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ شہری اوراشاجی پورہ اننت ناگ کی ایک53سالہ خاتون بھی شامل ہے۔معلوم ہواکہ شیوپورہ سری نگر کی ایک 75سالہ معمرخاتون صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں 26جولائی سے زیرعلاج تھی اورجمعرات کی صبح مذکورہ خاتون یہاں دم توڑبیٹھی ۔بتہ مالو سری نگر کا72سالہ بزرگ شخص سکمز میں21جولائی سے زیرعلاج رہنے کے بعدجمعرات کی صبح انتقال کرگیا۔ سی آر پی ایف کی198 ویں بٹالین سے وابستہ ایک55سالہ اہلکاربھی سکمز میں ہی دم توڑبیٹھاجبکہ وہ یہاں27جولائی سے زیرعلاج تھا۔ادھرسی ڈی اسپتال کے ذرائع نے بتایاکہ کیگام شوپیان کا ایک66سالہ شہری یہاں 26جولائی سے زیرعلاج تھا ،لیکن وہ جمعرات کی صبح انتقال کرگیاجبکہ ہمہامہ بڈگام کا ایک55سالہ شہری22جولائی سے سی ڈی اسپتال میں زیرعلاج تھاتاہم یہ شہری جمعرات کی صبح دم توڑبیٹھا۔اشاجی پورہ اننت ناگ کی ایک 53سالہ خاتون بھی سی ڈی اسپتال میں انتقال کرگئی جبکہ وہ یہاں 29جولائی سے زیرعلاج تھی / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ۔اس دوران دلنہ باہمولہ کی ایک70سالہ خاتون بدھ کورات دیرگئے صدراسپتال میں دم توڑ بیٹھی ۔اسپتال ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ خاتون26جولائی سے یہاں زیرعلاج تھی ،کیونکہ وہ نمونیہ مرض کیساتھ ساتھ کوروناوائرس میں بھی مبتلاءتھی ۔صدراسپتال کے ذرائع نے مزیدبتایاکہ کریری بارہمولہ کا ایک75سالہ بزرگ شہری28جولائی سے یہاں زیرعلاج تھالیکن بدھ کورات دیرگئے ،اسکی موت واقعہ ہوئی ۔بدھ کورات دیرگئے سے جمعرات کی سہ پہرتک ایک فورسزاہلکار اور تین خواتین سمیت مزید11کورونامتاثرین کی موت واقعہ ہونے کے بعدجموں وکشمیر میں مہلک وائرس کی زدمیں آکر فوت ہونے والے افراد کی کل تعداد365تک پہنچ گئی ،جن میں سے339کشمیرمیں اور26موں صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں زندگی کی جنگ ہارگئے۔کوروناسے ہونے والی اموات کے معاملے میں سری نگرسرفہرست ہے کیونکہ یہاں جمعرات کی سہ پہر113افراد کے فوت ہونے کی وجہ کوروناوائرس قرار دی گئی ۔ضلع بارہمولہ میں اموات کی تعداد68کولگام ضلع میں28ضلع بڈگام میں26اننت ناگ ضلع میں بھی24شوپیان میں 23کپوارہ میں 20پلوامہ ضلع میں 19جموں شہر میں 17بانڈی پورہ ضلع میں 12ضلع گاندربل میں 6ڈوڈہ وراجوری اضلاع میں دودوجبکہ رام بن ،پونچھ ،کٹھوعہ اوراودھم پور میں ایک ایک شخص کوروناوائرس میں مبتلاءہونے کے بعددم توڑبیٹھاہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں