کورونا سے16ہلاک 490پازٹیو

جاں بحق ہونے والوں میں کے اے ایس آفیسر ، پولیس انسپکٹر اور کئی اہلکار شامل- جموں وکشمیر میں کل ہلاکتوں کی تعداد 382متاثرین کی کل تعداد20359

سرینگر/عالمگیر وبا کووڈ۔19 ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری رہنے کے بیچ جموں وکشمیر میں جمعہ کو کے این اے ایس آفیسرتصدق جیلانی اورپولیس سب انسپکٹر سمیت مزید 16افراد ہسپتالوں میں دوران علاج زندگی کی  جنگ ہار گئے ۔حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے490نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے347کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 143کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد20359تک پہنچ گئی ہے۔اس طرح اب تک جموں وکشمیر میں متوفین کی تعداد بڑھ کر382تک پہنچ گئی ۔وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد353ہے جبکہ جموں میں 28اموات ہوئیں ۔ کووڈ ۔19سے متاثر ہوکر جموں وکشمیر میں جمعہ کوکے اے ایس آفیسرتصدق جیلانی اورسب انسپکٹر سمیت16افراد جاں بحق ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو جو 16افراد دوران علاج مختلف اسپتالوں میں دم توڑ بیٹھے ،اُن میں کے اے ایس آفیسر تصدق جیلانی 57سالہ بانہال،درگمولہ کپوارہ کا70سالہ شہری ،پانپور پلوامہ کی54سالہ خاتون ،خندہ بڈگام کا52سالہ پولیس سب انسپکٹر ،قمر واری سرینگر کا 62سالہ شہری ،سی آر پی ایف 50سالہ اہلکار،پنزی نارہ سرینگر کا75سالہ شہری ،رعناواری سرینگر کی57سالہ خاتون اور شکتی نگر جموں کا56سالہ شہری شامل ہے کے علاوہ جموں کے مضافات میں رہنے والا ایک اور شخص کووڈ کا شکار ہوگیا ۔62سالہ شہری حیدرپورہ،پیرباغ کا 65سالہ شہری،سونہ وار کی 70سالہ خاتون ، کا کو19جولائی کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا تھا ۔پنزی نارہ سرینگر کے75سالہ شہری کو18جولائی کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ یہ دونوں جمعہ کی علی الصبح انتقال کر گئے ۔رعناواری سرینگر کی57سالہ خاتون کو26جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ور جمعہ کو انتقال کرگئیں ۔صدر اسپتال (ایس ایم ایچ ایس ) ذرائع نے بتایا کہ درگمولہ کپوارہ کے70شہری کو اسپتال میں نمونیا مرض کے سلسلے میں داخل کیا گیا تھا اور موت کے بعد اس کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ۔جے وی سی بمنہ سرینگر کے حکام کے مطابق 54سالہ پانپور پلوامہ شہری کو 28جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور گزشتہ شب رات12بجے انتقال کرگیا ۔سی ڈی اسپتال کے مطابق 52سالہ پولیس سب انسپکٹر جس کا تعلق خندہ بڈگام سے تھا اور پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں تعینات تھا ،کو 30جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور جمعہ کی علی الصبح3بجکر55منٹ پر انتقال کر گیا ۔پولیس افسر کو سانس لینے کی شکایت تھی اوربخار کی شکایت تھی ۔اُسے ضلع اسپتال پلوامہ سے جمعرات کو سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں میڈیکل کالج و اسپتال میں زیر علاج شکتی نگر جموں کا56سالہ شہری کو ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں تکلیف کے باعث داخل کیا گیا اور جمعرات کو انتقال کرگیا ۔موت کے بعد مذکورہ جموں شہری کا کووڈ۔19ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔جموں وکشمیر میں اس طرح کورونا اموات کی تعداد بڑھ کر382وگئی ۔وادی کشمیر میں کورونا اموات کا تشویشناک اضافے کے بیچ اموات کی تعداد بڑھ کر 353ہوگئی جبکہ جموں میں کورونا اموات کی تعداد28تک جا پہنچی ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے20369معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7765 سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک12217اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد381تک پہنچ گئی ،جن میں سے 349کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور28کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران مزید375مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے78اور کشمیر صوبے کے 297اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 637515ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  31؍جولائی2020ء کی شام تک 617156نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک368806افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 46478اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ06اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔7763کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ40732 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق273448اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سرینگرمیں اب تک کورونا وائرس کے 4786معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2711سرگرم معاملات ہیں ۔1955مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ120 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1901ہوئی ہیںجن میں سے 514سرگرم معاملات ہیں اور68مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1319صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں1504مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں276سرگرم معاملات ہیںاور 1200صحتیاب ہوئے ہیںاور28 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 1430 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں209سرگرم ہیں اور 1198صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 23کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1299 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں256 سرگرم ہیں۔ 1019شفایاب ہوئے ہیں اور24کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 1094ت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 237سرگرم معاملات ہیں اور837صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 20 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 1480معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں726 سرگرم معاملات ہیں اور 734مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ20کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1277ہوئی ہیںجن میں سے 533سرگرم ہیں اور717اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ27 کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 733مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے256سرگرم معاملات ہیں ، 464مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 13کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 411 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں134سرگرم معاملات ہیں اور 271 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 06 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح  جموں میں وائر س کے 1070مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں477سرگرم معاملات ہیں اور574صحت یاب ہوئے ہیںاور19کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 460 ہوئی ہیں جن میں سے 124معاملات سرگرم ہیں۔ 335اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورکٹھوعہ میں522مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 178سرگرم معاملات ہیںاور 343اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ  رام بن میں535معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 179سرگرم معاملات ہیں اور355 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک670 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 418 افراد سرگرم ہیںاور 250 اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 02 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 425مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 172سرگرم معاملات ہیں اور 252اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں210معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 67سرگرم معاملات ہیں جبکہ142مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 269عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے128معاملات سرگرم ہیں جبکہ139مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی146معاملات سامنے آئے ہیں جن میں88سرگرم ہیں اور58 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں137 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں82 معاملے سرگرم ہیں اور55 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دوری کے لئے ایک اقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی ابتدا میں ہی تشخیص سے یہ وبامزید پھیلنے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اسے نہ چھپائیں کیوں کہ اس سے ایسے افراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے افراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ، ,0191-2674444, 0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں