کرایم برانچ نے میونسپل ہیڈ کوائرٹر پردستاویزات کی چھابین کی

شاپنگ مالز کی بے تحاشہ تعمیرات کا شاخسانہ

کے این ٹی : سرینگر/کرائم برانچ نے سرینگر میں غیرقانونی تعمیرات کی اجازت اور دیگر شاپنگ کمپلیکس کی تعمیرات میں مبینہ خردبرد کے الزام میں ہفتے کو مونسپل کارپوریشن سرینگر کے دفتر پر چھاپہ مارا،اس دوران کرائم برانچ کی چھاپہ مار ٹیم نے وہاں پر جاری تعمیرات سے متعلق کی باریک بینی سے جانچ کی ہے۔سرینگرمیں شاپنگ مالز سمیت دیگرغیر قانونی ڈھانچوں کی تعمیر ات کے بارے میں بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوںالزامات کی جارہی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ہفتہ کے روز کرائم برانچ کشمیر کی ایک خصوصی ٹیم نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر پر۔چھاپہ مارکر سرینگر میں جاری کاموں سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی۔کرائم برانچ کشمیر کے ایک عہدیدار کے مطابق ٹیم کو سرینگر شہر میں حال ہی میں سامنے آنے والے تعمیرات کے سلسلے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے مونسپل کارپوریشن روانہ کردیا گیا۔اس سے قبل جمعہ کے روزشہر میں غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں کرائم برانچ کشمیر نے سرینگر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کو شکایت ملی تھی کہ مناسب جانچ پڑتال کے بغیر سرینگر میں شاپنگ مالز سمیت غیر قانونی ڈھانچوں کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سرینگر میں ان شاپنگ مالز میں لازمی طور پر کار پارکنگ کی جگہ رکھے بغیر اصولوں کو پامال کئے جانے سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ کچھ معاملات میں سرینگر مونسپل کارپوریشن کے سینئر عہدیداروں نے ضروری لوازمات کو دھیان میں رکھے بغیر کمپلیکس کی تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے۔ زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سرینگر میں متعدد ڈھانچوں کی تعمیر کے لئے مونسپلٹی کمیٹی سے اجازت بھی نہیں لی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں