مشیر بصیر خان کامختلف علاقوں کا دورہ

عوامی وفود سے ملاقی ہوئے کہا عوامی شکایات کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی ترجیح

سرینگر /جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عوام تک رسائی کی پہل کو جاری رکھتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے آج سوپور کا دورہ کر کے وہاں 13 وفود سے ملا قات کی جنہوں نے انہیں درپیش مسائل اور مانگوں سے آگاہ کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر ، ایس ایس پی ، اے ڈی سی سوپور اور دیگر ضلع اور سیکٹورل افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ سوپور فروٹ گروورز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سوپور فروٹ منڈی میں بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے اور مارکیٹ انٹر وینشن سکیم جاری رکھنے کی مانگ کی ۔ انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر کسان کریڈٹ کارڈ قرضہ جات معاف کرنے کی بھی مانگ کی ۔ ٹریڈرز/ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کے ایک اور وفد نے لاک ڈاؤن کے سبب ہوئے بھاری نقصانات کیلئے معاوضے کے تحت ایک خصوصی اقتصادی پیکج کی مانگ کی ۔ مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے عنقریب ایک خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا ۔ سول سوسائیٹی سوپور کے ایک وفد نے قصبہ کی کلہم ترقی کی مانگ کی ۔ انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کو ماڈل ٹاؤن سوپور منتقل کرنے ، منی سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے رقومات میں اضافہ کرنے اور میونسپل حدود کو وسیع کرنے وغیرہ سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔ اوقاف کمیٹی وار پورہ سوپور کے وفد نے ذیلی سڑکوں کی توسیع اور اُن پر میکڈم بچھانے ، علاقے میں پینے کے پانی کی سہولیت کو توسیع دینے اور دیگر ترقیاتی ضروریات سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔ دیگر وفود جنہوں نے اپنی مانگیں اور مسائل پیش کئے اُن میں ٹریڈرز فیڈریشن سوپور ، کوارڈینیشن کمیٹی سوپور ، اکنامک الائینس کا وفد اور روحامہ ،زین گیر، کھوئی،ڈھنگی وچھہ اور دیگر ملحقہ علاقوں سے آئے وفد شامل تھے ۔ مشیر نے وفود کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت نے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متعدد اقدام اٹھائے ہیں اور اس ضمن میں عوام کے ترقیاتی عمل میں شرکت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کابر وقت ازالہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے انتظامیہ نے عوام تک رسائی حاصل کرنے کا یہ پروگرام شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے تمام دستیاب وسائل ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی معین مدت کے دوران تکمیل کیلئے دستیاب رکھے ہیں ۔ بصیر خان نے مقامی لوگوں کو حکومت کی بہبودی سکیموں سے استفادہ کرنے اور ترقیاتی پروگراموں میں شمولیت کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تمام نامکمل اور التوا میں پڑے پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے کہا اور مقامی مسائل جیسے سڑکوں پر میکڈم بچھانے ، بجلی اور پانی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کو ترجیح دینے کیلئے کہا ۔انہوں نے لوگوں کو کووڈ 19 وباء کی روکتھام کیلئے تمام لازمی احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند رہنے ، ماسک پہننے اور سماجی دوری بنائے رکھنے کا مشورہ دیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں