وادی میں مزید8مریض ازجان - سوموار کو 470افراد پازٹیو

جموں وکشمیر میں مہلوکین کی تعداد481تک پہنچ گئی مثبت معاملات کی تعداد 25ہزار سے اوپر چلی گئی ، 372افراد صحت یاب

سی این آئی � جے کے این ایس : سرینگر/بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموںکشمیر میں بھی کورنا وائرس کی وبائی بیماری سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور سوموار کو مزید8افراد کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 481تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں سوموار ر کو مزید 470معاملات مثبت سامنے آئیںجس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 25ہزار عبور کر گئی ۔ جبکہ372افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور سوموار کو بھی سرینگر میں115مزید مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ، سوموار کو مزید8مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد481ک پہنچ گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں رعنا واری سرینگر کا ایک47سالہ شہری ، پالہ پورہ سرینگر کا ایک45سالہ شہری،آرمپورہ گاندربل کا ایک55سالہ شہری اور بڈگام کی ایک 65سالہ خاتون شامل ہے۔پلوامہ کا ایک اور شہری ،جبکہ کپوارہ کا ایک ، جنوبی قصبہ ترال سے 2 اور کولگام سے 1مریض شامل ہے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد کئی امراض میں مبتلاءتھے اور علاج و معالجہ کے دوران ن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار کو مزید9 فراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح کورونا ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے اور ان کی مجموعی تعداد483ک پہنچ گئی ہے۔ادھر جموں کشمیر میں کیسوں میں اضافہ اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھرجموں کشمیر میں سوموار ر کو مزید 470معاملات مثبت سامنے آئیںجس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 25ہزار عبور کر گئی ۔ جبکہ372افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ ادھر سرینگر مسلسل مثبت کیسوں اور اموات میں سر فہرست ہے اور سوموار کو بھی سرینگر میں115مزید مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔مت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے25367معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7514 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک17375اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد478تک پہنچ گئی ،جن میں سے 443کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور35کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید372 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے90اور کشمیر صوبے کے 282اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 725542ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  10؍اگست2020ء کی شام تک 700175نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک395216افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں40932اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7514کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ48716 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق297576اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اَب تک کورونا وائرس کے6263معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2411سرگرم معاملات ہیں ۔3698مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ154 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 2178ہوئی ہیںجن میں سے 453سرگرم معاملات ہیں اور82مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1643صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلعپلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 1860معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں689 سرگرم معاملات ہیں اور 1140مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ31کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرکولگام میں1619مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں170سرگرم معاملات ہیںاور 1418صحتیاب ہوئے ہیںاور31کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 1534 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں190سرگرم ہیں اور 1320صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1569 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں344 سرگرم ہیں۔ 1192شفایاب ہوئے ہیں اور33 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1568ہوئی ہیںجن میں سے 449سرگرم ہیں اور1084اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ35کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِدھرکپواڑہ میں 1273 معاملات درج کئے گئے ہیں اور 236سرگرم معاملات ہیں اور1010صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 27 کی موت واقع ہوئی ہے۔بانڈی پورہ میں اب تک 1101مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے453سرگرم معاملات ہیں ، 630مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 18کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 689 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں297سرگرم معاملات ہیں اور 384 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 08 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح  جموں میں وائر س کے 1613مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں746سرگرم معاملات ہیں اور843صحت یاب ہوئے ہیںاور24کی موت واقع ہوئی ہیجبکہراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک763 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 235 افراد سرگرم ہیںاور 525اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع رام بن میں605معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 57سرگرم معاملات ہیں اور547 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأکٹھوعہ میں602مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 90سرگرم معاملات ہیںاور 511اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 625 ہوئی ہیں جن میں سے 204معاملات سرگرم ہیں۔ 419اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02کی موت واقع ہوئی ہے،ضلع سانبہ میں 522مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 184سرگرم معاملات ہیں اور 337اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 315عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے36معاملات سرگرم ہیں جبکہ277مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں275معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 96سرگرم معاملات ہیں جبکہ178مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورریاسی میں بھی228معاملات سامنے آئے ہیں جن میں144سرگرم ہیں اور84اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں165 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں30 معاملے سرگرم ہیں اور135مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم از کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا احاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری ایڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے افراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا میڈیا بلیٹن میں جاری ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں