بنگلہ دیش حکومت پر کووڈ19سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کا الزام

ڈھاکہ، 13 ستمبر âیو این آئیá بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی âبی این پیá نے موجودہ حکومت پر کووِڈ۔19 سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ بی این پی کے جنرل سکریٹری راہل کبیر رضوی نے کہا،‘ کووِڈ۔19 سے کتنے لوگوں کی موت ہورہی ہے ’اس سلسلے میں ہمارے پاس کیا معلومات ہیں؟ ایک رپورٹ کے مطابق کورونا کے سرکاری اعداد وشمار میں تقریباً 82,000 ہزار افراد کو شامل نہیں کیا گیا ہے ’۔  انہوں نے کہا،‘ حکومت وائرس کو روکنے کے لیے مناسب فیصلہ کرنے میں نااہل ہے ۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے علاوہ علاج، اسپتالوں میں ضروری دوا، صحت کی سلامتی سے متعلق ضابطے وضع کرنے اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے ۔ جس کے سبب عوام بغیر کسی علاج کے اسپتالوں کے برآمدے یا ایمبولینس میں سڑکوں پر مر رہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں