نیپال میں تودہ گرنے سے 9ہلاک، 22لاپتہ

کاٹھمانڈو، 13 ستمبر âیواین آئیá نیپال کے وسط میں واقع سندھو پال چوک ضلع میں آج تودہ گرنے کے دو مختلف واقعات میں کم از کم نو لوگوں کی موت جبکہ 22دیگر لاپتہ ہوگئے ۔ضلع انتظامیہ کے دفتر کے چیف ضلع افسر امیش کمار دھکال نے بتایاکہ تودہ گرنے کے مقام کے ملبے سے ابتک نولوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لئے بچاؤ مہم جاری ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ رات بھر بھاری بارش کی وجہ سے آج علی الصبح چار بجے تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔انہوں نے بتایا کہ ایک تودہ گرنے سے بارہ بیسے کے اوپری اور نچلے حصے میں واقع دو بستیاں متاثر ہوئیں جبکہ ایک اور بستی لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگئی۔انہوں نے بتایا کہ تودہ گرنے سے 19 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ، جبکہ دیگر کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ تودے گرنے سے 222 کنبے بے گھر ہوگئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں