دنیا میں کورونا وائرس کے 2.86کروڑمتاثرین،9.19لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،13ستمبر âیواین آئیá دنیا میں کورونا وائرس âکووڈ-19) کی وبا سے اب تک 2.86 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 9.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر âسی ایس ایس ایá کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 28660123 افراد کو متاثراور919081 افراد کو ہلاک کیا۔ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے تادم تحریر امریکہ پہلے مقام پرہے اور یہاں اب تک کورونا متاثرین کی 6482523 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 193670 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں دوسری جانب ہندوستان میں اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 94372 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4754357 ہوگئی ہے اسی مدت کے دوران ملک میں 1114 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 78586 ہوگئی ہے۔ کورونا سے دنیا بھر میں تیسرے مقام پر موجود برازیل میں اب تک 4315687 افراد متاثر جبکہ 131210 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1053663 تک پہنچ گئی ہے اوراب تک 18426 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میں دنیا میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ اب تک اس ملک میں 716670 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے اور 30470 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 708964 افراد اس وائرس سے متاثر اور 22734 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک اس ملک میں 663973 افراد وائرس کاشکاراور 70604 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 648214 تک پہنچ گئی ہے اورجان لیوا وبا سے اب تک 15427 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا میں نویں نمبر پر ہے ، اب تک یہاں 5566326 افراد متاثر اور29747 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 546481 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 11263 ہوچکی ہے ۔ ایک اور لاطینی امریکی ملک چلی میں 432666 افراد کورونا سے متاثر اور 11896 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں فرانس میں ابھی تک 402811 افراد کورونا سے متاثراوراب تک 30902 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 399940 افراد وبا سے متاثر جبکہ 23029 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ایکواڈورمیں 10864 ، بلجیم میں 9923 ، کینیڈا میں 9220 ، انڈونیشیا میں8650 ، بولیویا میں 7250 ، نیدرلینڈز میں 6291 ، سویڈن میں 5846 ، مصر میں 5627 ، چین میں 4734 ، رومانیہ میں 4100 ، فلپائن میں 4292 ، یوکرین میں 3206 ، گوئٹے مالا میں 2،949 ، پولینڈ میں 2182 ، پنامہ میں 2155 ، ہونڈوراس میں 2058 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،020 اور پرتگال میں 1،860 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں