ڈوڈہ میں نقلی پولیس آفیسر گرفتارپولیس حراست میں پوچھ گچھ

یو این آئی : جموں/جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز پولیس نے ایک نقلی پولیس افسر کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع  جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نوجوان ساکن ارنورہ ڈوڈہ نامی ایک شخص اپنے آپ کو پولیس سب انسپکٹر کی حیثیت سے پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کر کے اس کو گرفتار کیا اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ پولیس افسر نہیں ہے بلکہ ایک عام آدمی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وہ باقاعدہ ایک پولیس سب انسپکٹر کی وردی بھی پہنتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں