گاندربل میں حزب نیٹ ورک بے نقاب جنگجوئیانہ سرگرمیوں میں ملوث3نوجوان گرفتار  قابل اعتراض مواداور تین گرینیڈبر آمد:پولیس کادعویٰ  والدین اپنے بیٹوں کی سرگرمیوں پرنظررکھاکریں:ایس ایس پی گاندربل

جے کے این ایس : سرینگر/گاندربل پولیس نے ضلع میں حزب المجاہدین کے ایک نیٹ ورک کاپردہ فاش کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدپارمقیم مقامی جنگجوکے رابطے میں رہنے والے3نوجوانوں کوگرفتار کیاگیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاکہ چنہار گٹلی باغ گاندربل کاایک جنگجو پاکستان میں موجودہے ۔بیان کے مطابق مصدقہ اطلاعات ملیں کہ مذکورہ مقامی جنگجو جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کوضلع میں جنگجوئیانہ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے کہاہے،ان اطلاعات کی بناءپرمشکوک دائرے میں آچکے تین مقامی نوجوانوں کوپولیس تھانہ گاندربل ،پولیس کنٹرول روم گاندربل اورفوج کی55آرآرسے وابستہ اہلکاروں نے 14اور15ستمبرکی درمیانی رات مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔بیان کے مطابق تینوں گرفتارشدگان کی تحویل سے کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیاجبکہ بعد ازاں پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے تین گرینیڈوں کا پتہ بھی بتایا۔پولیس کے مطابق دوران پوچھ تاچھ تینوں نے اسبات کاخلاصہ کیاکہ وہ کیسے جنگجوئیانہ سرگرمیوں میں شامل ہوئے ۔پولیس کے مطابق تینوں نے اسبات کااقرارکیاکہ انہوں نے سرحدپارمقیم مقامی حزب جنگجو کے کہنے پرضلع گاندربل میں جنگجوئیانہ سرگرمیاں شروع کیں ۔بیان کے مطابق جنگجوئیانہ سرگرمیاں انجام دینے کی پاداش میں گرفتار کئے گئے ضلع گاندربل کے تینوں نوجوانوں کیخلاف پولیس تھانہ گاندربل میں ایف آئی آرزیرنمبر199/2020کے تحت یواے پی اے کی دفعات13اور18کی روشنی میں کیس درج کیاگیا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمدپوسوال نے گاندربل ضلع میں حزب المجاہدین کے ایک نیٹ ورک کاپردہ فاش کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدپار سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں کہ کشمیری نوجوانوں کوملی ٹنسی کی جانب راغب کیاجائے ،اوراس مقصدکیلئے سوشل میڈیاکاغلط استعمال کیاجارہاہے ۔انہوں نے والدین سے اپنے نوجوانوں فرزندان اورنوعمر لڑکوں کی حرکات وسکنات وسرگرمیوں پرنظررکھنے کی صلاح دیتے ہوئے خبردارکیاکہ بچوں کی غیرقانونی سرگرمیاں بعدازاں والدین کیلئے ہی مصیبت اورتکالیف کاباعث بن جاتی ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں