ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی لوک سبھا سپیکر کیساتھ ملاقات کشمیر پر ایوان میں بحث کے لئے وقت مانگا

کے این ایس : سرینگر /نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل لو سبھا کے سپیکر کے ساتھ ملاقات کے دوران ان سے کشمیر کی صورتحال ایوان میں بحث کے لئے وقت مانگا۔ان کے ہمراہ پارٹی کے دونوں ممبران پارلیمنٹ بھی تھی ۔حسنین مسعودی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی سپیکر کو تحریری طور پر کشمیر پر بحث کے لئے وقت مانگا ہے اور اس معاملہ کی اہمیت کو اور واضح کرنے کے لئے ہم نے ڈاکٹر فاروق / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
عبداللہ کی قیادت میں سپیکر کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو نوٹس سپیکر کو پیش کی اس میں بتایا گیا کہ دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد کشمیر میں جو صورتحال پیدا ہوگئی اس پر بحث لازمی بن گئی ہے ۔انہوں نے سپیکر کو بتایا کہ کشمیر کے حالات پر بحث انتہائی ضروری قرار دی جاسکتی ہے کیونکہ وہاں کے حالات کا تقاضہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اس پر بحث کی جاے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس ،ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے فلور لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ انہوں نے اس معاملے میں ہماری حمایت کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں