اوڑی میں کنڑول لائین پردرانداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

عابد نبی : اوڑی/اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔اوڑی سیکٹر کے دلجنا پوسٹ کے نزدیک 70بٹالین بی ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک شخص کی نقل وحرکت دیکھی اور فوری طورپر اُس کا پیچھا کرنا شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے مشتبہ درانداز کو چیلنج کیا جس دوران وہ درخت کے پیچھا چھپ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے درانداز کو ہاتھ اوپر کرکے آگے آنے کی صلاح دی جس دوران وہ باہر آیا اور فینسنگ کے نزدیک پہنچا ۔ بی ایس ایف/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ذرائع نے بتایا کہ جونہی مشتبہ درانداز فینسنگ کے نزدیک پہنچا اُس نے کاغذات زیرو لائن کی طرف پھینک دئے اور راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ، چنانچہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ فائر کئے تاکہ درانداز واپس آسکے تاہم وہ فینسنگ کے اس طرف بھاگنے کی کوشش میں تھا کہ اُس کو مار گرایا گیا ۔ بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ درانداز کی لاش فینسنگ کے اس طرف پڑی ہوئی ہے اور لگ رہا ہے کہ اُس کی فوری طور پر موت واقع ہوئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں