مارول کاکہ پورہ پلوامہ میں علی الصبح فوج،فورسزاورایس اؤجی کا جنگجومخالف آپریشن

گولیوں کاتبادلہ،2فوجی اہلکار زخمی - عسکریت پسند فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب

شاہ جنید �یو پی آئی : پلوامہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے مارول گاؤں میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کئی منٹوں تک دو بدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جونہی فورسز اہلکار مشتبہ جگہ پر پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے گرنیڈ پھینکے جس وجہ سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک گاؤں کی تلاشی لینے کے باوجود بھی مفرور جنگجوؤں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ منگل اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 پلوامہ کے مارول گاؤں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ نمائندے نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے کئی گرنیڈ پھینکے جس وجہ سے فوج کے دو جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر بادامی باغ اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق گرنیڈ حملے کے بعد فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا اور جونہی فورسز اہلکار تصادم کی جگہ پہنچے تو وہاں پر جنگجوؤں کا اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ نمائندے نے بتایا کہ صبح چار بجے سے لے کر دوپہر بارہ بجے تک سیکورٹی فورسز نے گاؤں کا کونا کونا چھان مارا تاہم اس دوران مفرور جنگجوؤں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد فورسز اہلکاروں نے گاؤں کو خالی کیا۔ ادھر فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مارول کاکہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے مارول کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔فورسز نے مذکورہ آپریشن ختم کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں