مثبت معاملات میں مسلسل اضافہ جموں کشمیر میں نئے 1329 افراد پازٹیو- منگلوارکو مزید 19جاںبحق ،مہلوکین کی تعداد916

کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری نئے معاملات میں کشمیر سے 588اور جموں سے 741کیس ،681مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت

سی این آئی : سرینگر/جموں کشمیر میں منگل کو کورنا وائرس کیسوں میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھنے کو ملا جب 1329مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 56ہزار 654تک پہنچ گئی ۔ ادھر جموں کشمیر / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ منگل کو مزید 19مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد917پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے 14جبکہ کشمیر سے5اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ مثبت معاملات میں وادی کشمیر سے 588اور جموں سے 741نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 681مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔س جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔منگل کوروز مزید 19مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد916تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں منگل کو 19افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاءتھے اور ن کے علاج و معالجہ کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔تازہ ہلاکتو ں میں سے 14ہلاکتیں جموں جبکہ7کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔مزید 19لاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد916تک پہنچ گئی ۔ادھر جموں کشمیر میں منگل کو کورنا وائرس کیسوں میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھنے کو ملا جب 1329مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 56ہزار 654تک پہنچ گئی ۔ مثبت معاملات میں وادی کشمیر سے 588اور جموں سے 741نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے56,654معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے18678سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک37062اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد914تک پہنچ گئی ،جن میں سے 740کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور174کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران آج مزید681شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے214اور کشمیر صوبے کے 467اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1270310ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15ستمبر2020ءکی شام تک 1213656نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک527802افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34530اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔18678 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ60298اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق413382اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں148نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے11942معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1903سرگرم معاملات ہیں ۔9784مریض صحتیاب ہوئے ہیں( 170مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ255 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 3947ہوئی ہیں (127نئے معاملات سمیت )جن میں سے 1477سرگرم ہیں اور2397اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں(43مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ73کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد3517ہوئی ہیں (20نئے معاملات سمیت )جن میں سے 958سرگرم معاملات ہیں اور114مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 2445صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 3274معاملات کی تصدیق ہوئی ہے( 70نئے معاملات سمیت ) جن میں490سرگرم معاملات ہیں اور 2722مریض صحتیاب ہوئے ہیں(40مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ62کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 2976مثبت معاملے سامنے آئے ہیں( 57نئے معاملات سمیت )جن میں726سرگرم ہیں۔ 2196شفایاب ہوئے ہیں(37مریض کی صحتیابی کے ساتھ) اور54 موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکپو ا ڑہ میں 2906معاملات درج کئے گئے ہیں( 43نئے معاملات سمیت ) اور 933سرگرم معاملات ہیں اور1915صحتیاب ہوئے ہیں(29مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 58 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک 2921مثبت معاملات سامنے آئے ہیں(38نئے معاملات سمیت ) جن میں سے952سرگرم معاملات ہیں ۔1940مریض صحتیاب ہوئے ہیں( 08مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 29کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں2108مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 15نئے معاملات سمیت )جن میں134سرگرم معاملات ہیںاور 1934صحتیاب ہوئے ہیں(13مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور40کی موت واقع ہوئی ہے ۔گا ند ربل میں کل2205معاملات سامنے آئے ہیں(59نئے معاملات سمیت ) جن میں537سرگرم معاملات ہیںاور 1642 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ( 85مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 26 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 1892 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں(11نئے معاملات سمیت )جن میں160سرگرم ہیں اور 1703صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 29کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِسی طرح جموں میں وائر س کے 8998مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 254نئے معاملات سمیت ) جن میں6017سرگرم معاملات ہیںاور2882صحت یاب ہوئے ہیں( 85مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور99کی موت واقع ہوئی ہے جبکہا ود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 1559ہوئی ہےں(51نئے معاملات سمیت ) جن میں سے 700معاملات سرگرم ہیں۔853اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ06کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک1626 مثبت معاملات سامنے آئے(105نئے معاملات سمیت ) جن میں سے752اَفراد سرگرم ہیںاور856اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ18 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں1422مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں(62نئے معاملات سمیت )جن میں 485سرگرم معاملات ہیںاور 924اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں(26مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ13 کی موت واقع ہوئی ہے،دریں اثنا¿ضلع سا نبہ میں 1135مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے (31نئے معاملات سمیت )جن میں 500سرگرم معاملات ہیں اور 627اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 08 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح پونچھ میں995معاملے سامنے آئے ہیں ( 38نئے معاملے سمیت )جن میں 557سرگرم معاملات ہیں جبکہ432مریض شفایاب ہوئے (10مریض کی صحتیابی کے ساتھ)ہیںجبکہ06کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلع رام بن میں865معاملات سامنے آئے ہیں(26نئے معاملات سمیت)جن میں 209سرگرم معاملات ہیں اور653 شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں1053عاملات سامنے آئے ہیں(114نئے معاملات سمیت )جن میں سے576معاملات سرگرم ہیں جبکہ462مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 15 مریض کی موت واقع ہوئی ہے اور ریا سی میں بھی632معاملات سامنے آئے ہیں (15نئے معاملے سمیت )اِن میں255سرگرم ہےں اور374مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں 03کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کشتوا ڑ میں 681مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے (45نئے معاملے سمیت )جن میں357سرگرم معاملات ہیں اور 221اَفراد شفایاب ہوئے ہیں(35مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ03 کی موت واقع ہوئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں