چین نے میانمار کی سرحد سے ملحق شہر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا

بیجنگ، 15ستمبر âیواین آئیá چین نے میانمار کی سرحد سے ملحق اپنے روئلی شہر میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد منگل کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور وہاں اس وائرس کی جانچ کا بڑے پیمانے پر پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ الجزیرہ کے مطابق دونوں معاملے مغربی یوننان صوبہ کے روئلی شہر میں پائے گئے ہیں۔ مقامی افسران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر یوں کو گھر پر رہنے کے لئے کہا جارہا ہے اور پیر کی شام سے شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔  انہوں نے بتایا کہ شہر کے سبھی لوگوں کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ یہاں 210000 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ شہر میں سپرمارکیٹ، فارمیسیوں اور کھانے پینے کے بازاروں کو چھوڑ کر دیگر سبھی تجارتی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق روئلی اور دیگر کئی سرحدی علاقوں میں کورونا وبا سے لڑنے کے طریقوں اور بارڈر منیجمنٹ میں اضافہ کرنے کے لئے افسران جنگی پیمانے پر کوششیں کررہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں