روس اورامریکہ نیواسٹارٹ معاہدہ میں پانچ سال کی توسیع کریں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ 15 ستمبرâیواین آئیáاقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گٹیرس نے امریکہ اور روس سے عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جلدازجلدنیواسٹرٹیجک آرمس ریڈکشن ٹریٹی âنیواسٹارٹáکو پانچ سال تک بڑھانے کی اپیل کی ہے ۔نیواسٹارٹ ایٹمی ہتھیار کنٹرول سے متعلق روس اور امریکہ کے درمیان قانونی طور سے پابند واحد معاہدہ ہے ۔یہ معاہدہ فروری 2021 کو ختم ہورہا ہے ۔مسٹر گٹیرس نے کہا،‘‘میں ویانا میں امریکہ اور روسی فیڈریشن کے درمیان حالیہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہوں،ساتھ ہی میں دونوں فریقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ معاہدہ میں پانچ سال کی توسیع کے لیے جلدازجلد آگے بڑھنے کے لیے متفق ہوں۔اقوام متحدہ سربراہ نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ کی توسیع دیگرنیوکلیئر مسلح ممالک کے ساتھ بات چیت سمیت نئے معاہدوں پرگفت و شنید کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے وقت بھی فراہم کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بغیر کسی شرط کے نیواسٹارٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے ۔امریکی انتظامیہ حالانکہ چین کو مذاکرات میں شامل کرنے پرزور دے رہا ہے تاکہ ایک نیے سہ فریقی جوہری معاہدے تک پہنچاجاسکے ۔امریکہ بھی معاہدے میں توسیع چاہتا ہے تاکہ وہ کچھ نئے اقسام کے اسلحے کا احاطہ کرسکے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں