سوڈان  میں تباہ کن سیلاب102افراد ہلاک،7لاکھ 20ہزارافراد متاثر

اقوام متحدہ،15 ستمبر âیواین آئیá اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ گذشتہ چار دنوں میں سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 160000 سے بڑھ کر 720000 اور سیلاب سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی ہے ۔ اقوام متحدہ نے نے پیر کے روز بتایا کہ سیلاب سے 71000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، جبکہ 72000 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3300 سے زیادہ جانور ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے تقریبا 200000 افراد تک صحت سے متعلق کھانے کی اشیائ اور دیگر امدادی سامان پہنچائی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں