وانی سپورٹس کلب نے علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا - فائنل میں ماریاکرکٹ کلب کو 20رنز سے شکست

پٹن؍علی میموریل ناک آوٹ کرکٹ چیمپئن شپ کی ٹرافی وانی سپورٹس کلب نے جیتے کا اعزازحاصل کیا۔ گوشہ بگ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں وانی سپورٹس کلب نے ماریا کرکٹ کلب گوشہ بگ کو 20رنز سے شکست دی ۔ وانی سپورٹس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 73رنز بنائے جبکہ ماریا کرکٹ کلب کی ٹیم 53رنز پر آل آوٹ ہوگئی ۔ ہسار کو مین آف دیمیچ اورع زبیر احمد کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیاگیا۔ اختتامی تقریب پر غلام حسن ایڈوکیٹ ہلال احمد ، محمد یعقوب اور اشفاق احمد مہمان خصوصی تھے۔ ٹورنامنٹ میں 32ٹیموں نے حصہ لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں