پلوامہ میں ائربلاسٹ سے لوگوں میں خوف ودہشت - پاریگام میں عسکریت پسندفورسزکوچکمہ دینے میں کامیاب

    سرینگر/ اے پی آ ئی/ پلوامہ اور اس کے آس پاس کے علاقے  اس وقت دہل اٹھے اور لوگ افرائ تفری کے عام میں گھروں سے باہرآ ئے جب ہوامیں جہاز چلنے کے بعد ایک زورداردھماکہ ہواجس سے کئی رہائشی مکانو ںکے شیشے چکناچورہوئے تاہم جانی ومالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ادھرپاریگام پلوامہ میں پولیس وفورسزکامحاصرہ اختتام پذیر گولیوں کاتبادلہ ہونے کے بعدرات بھرتلاشی کارروائیاں جاری رہنے کے بعد عسکر یت پسند پولیس وفورسزکوچکمادے کرفرار ہونے میں کامیاب ،پاریگام پلوامہ میں نوجوانوں اور پولیس وفورسزکے مابین بھی تصادم آررائیاں ہوئی ۔ اے پی آ ئی کے مطابق جنوب کشمیر کاپلوامہ اور اس کے آس پا س کے علاقے اس وقت دہل اٹھے جب علی الصبح ہوا میں زورداردھماکہ ہوا جس سے کئی رہائشی مکانوں کے شیشے چکناچورہوئے افرائ تفری کے عالم میں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے جب جہاز چلنے کے آوازکے ساتھ ہی زورداردھماکہ ہوالوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیا اوروہ افرائ تفری کے عالم میں اپنے گھروں سے باہرآ ئے ۔ ہوا میں دھماکہ اسقدرزوردارتھا کہ رہائشی مکان ہل گئے۔ کئی رہائشی مکانوںکے شیشے چکناچورہوئے لوگوںمیں خوف ودہشت بیٹھ گیا۔
 اورکافی دیرتک فضا ئ کشیدگی اور تناؤ کے ماحول میں رہی کئی گھنٹوں کے بعدحالات دوبارہ معمول پرآ گئے ۔ادھرپاری گام پلوامہ میں عسکریت  پسندوں اور پولیس وفورسز کے مابین گولیوں کاتبادلہ ہونے کے بعد پولیس وفورسزکی جانب سے  وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کررات بھرتلاشی کارروائی جاری رہی اس دوران نوجوان کی کثیرتعداد بھی گھروں سے باہرآئے اور پولیس وفورسز پرسنگباری کی پولیس وفورسز نے سنگباری کرنے والے نوجوان کوتتربترکرنے کے لئے ان کاتعاقب کیا رات بھرتلاشی کارروائی جاری رہنے کے بعد پولیس وفورسزکو عسکریت پسندو ںکا کوئی سراغ نہیں ملااور نہ  ہی عسکریت پسند وںکے ساتھ پولیس وفورسزکاآمناسامناہوا۔ عین شاہدین کے مطابق عسکریت پسند پولیس وفورسزکوچکادے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں