زیارت حضرت پیردستگیرؒ میں نقب زنی ساگر کا اظہارِ تشویش، تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر//زیارت حضرت پیردستگیر خانیار شریفؒ میں نقب زنی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ پولیس کی حفاظت اور وقف بورڈ عملہ تعینات ہونے کے باوجود بھی اس قسم کی واردات رونما ہونا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا پتہ لگایا جانا چاہئے کہ زیارت گاہ کی حفاظت پر مامور تعینات عملہ وہاں موجود کیوں نہیں تھا؟ ساگر نے کہا کہ زیارت گاہوں میں چوری کی وارداتوں میں روز بہ روز ہورہے اضافے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
 اور ماضی میں ہوئی ایسی وارداتوں کی تحقیقات کی جائے۔ این سی جنرل سکریٹری نے کہا کہ خانیار شریف میں ہوئی نقب زنی کی وارادت کے حقائق کو عوام کے سامنے رکھا جانا چاہئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں