چین کا لداخ پر بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت : جی کشن ریڈی

کہا بیجنگ کے اس بیان سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں

یو این آئی : لیہہ/مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے چین کے لداخ یونین ٹیرٹری کے بارے میں بیان کو بھارت کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بتادیں کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  وانگ وینبین / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ چین، بھارت کے غیر قانونی طریقے سے بنائی جانے والی لداخ یونین ٹریٹری کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔جی کشن نے چین کے اس بیان کے ردعمل میں یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'چین کے وزیر خارجہ نے لداخ کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف بیان دیا ہے کہ وہ لداخ کو یونین ٹریٹری تسلیم نہیں کرتا ہے، یہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے میں عوام کی طرف سے اس بیان کی مذمت کرتا ہوں'۔انہوں نے کہا کہ لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ ملا ہے اور یہاں اب ترقی ہو رہی ہے ایسے میں چین کا یہ بیان غلط ہے۔موصوف نے کہا کہ چین کے اس بیان سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔بتادیں کہ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں