سکول 15اکتوبر سے مرحلہ وار کھولے جاسکتے ہیں - بچوں کی حاضری کیلئے والدین سے اجازت لینا ضروری

سماجی ،مذہبی تقریبات کیلئے بھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کی تلقین ،مرکزکیطرفسے ان لاک5کا اعلان

نئی دہلی /وزارت داخلہ نے کل ان لاک 5کا اعلان کرتے ہوے 15اکتوبر سے سکول اور سنیما ہال کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔وزارت داخلہ کی طرف سے اس کی وضاحت کرتے ہوے کہا گیا کہ سنیما ہال ،تھیٹر ،اور ملٹی پلیکسز کھولے جاسکتے ہیں لیکن صرف پچاس فی صد سیٹنگ کیپیسٹی کے ساتھ ۔بیان میں کہا گیا کہ جو سنیما ہال کھولے جاینگے وہاں جتنی نشستین ہونگی ان پر صرف پچاس فی صد لوگ ہی بیٹھ سکتے ہیں اور ان کو بھی ایس او پیز کا پورا پورا خیال رکھنا پڑے گا۔اس کے علاوہ ریاستیں سماجی ،ایکیڈیمک ،سپورٹس ،تفریحی اور مذہبی اور سیاسی تقریبات کا انعقاد عمل میں لانے کا فیصلہ کرسکتی ہیں جن میں سو افراد کو موجود رہنے کی اجازت ہوگی۔ان لاک 5میں سکولوں کے کھولنے کے بارے میں فیصلہ ریاستی سرکاروں پر چھوڑ دیا گیا البتہ کہا گیا کہ جو بچے آن لائین کلاسز پسند کرتے ہیں انہیں سکولوں میں جسمانی طور حاضر رہنے کے لئے مجبور نہیں کیاجاسکتا ہے ۔صرف اسی صورت میں بچوں کو سکولوں/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 میں حاضر ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے جب ان کے والدین تحریری طور پر اس کی اجازت دینگے ۔بیان میں کہا گیا کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے ایس او پیز لاگو کرسکتی ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے 15اکتوبر کے بعد سکولوں کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ لے سکتی ہیں اور یہ سکول مرحلہ وار کھولے جاسکتے ہیں لیکن اس سے قبل انتظامیہ کو سکولوں کی منیجمنٹ سے رابط قایم کرنا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں