کشمیر کے اطراف واکناف میں کوروناوائرس کی قہرسامانیاں جاری -  بدھ کو مزید18جاں بحق ، تعداد 1184

 جموںکشمیر میں مثبت 75070معاملات میں اب محض17017ایکیٹو پازٹیو -  تازہ مثبت معاملات میںکشمیر میں 407اور جموں سے 568نئے کیس درج - کورونا متاثرین کی کل تعداد75070جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد56872

سی این آئی : سرینگر/بدھ کو جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے مزید 18اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1184تک پہنچ گئی ۔ ادھر بدھ کو ایک کو مرتبہ پھر مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور جموں کشمیر میں آج بھی 1355مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے جبکہ 975افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد75070تک پہنچ گئی ۔ تازہ مثبت معاملات میںکشمیر میں 407اور جموں سے 568نئے کیس درج کئے گئے۔ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔بدھ کو مزید 18مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد1184تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں بدھ کو 18افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاءتھے اور ان کے علاج و معالجہ کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔مزید18ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد1184ک پہنچ گئی ۔تازہ اموات میںجموں سے 12جبکہ کشمیر سے 6ریکار ڈ کئے گئے ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے منگل کو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور مسلسل جموں کشمیر میں ایک دن میں 1355مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے جس کے ساتھ ہی شفایاب مریضوں کی تعداد 56ہزار 872پہنچ گئی ہے جبکہ جموں کشمیر میں اب فعال معاملات کی تعدا د 17017ہی رہ گئی ہے ۔مرنے والوں میںکشمیر میں 839اور جموں میں342مریض ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے75070 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے17017سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک56872اَفراد شفایاب ہوئے ہیں اور 1181 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جن میں سے 342 کا تعلق صوبہ جموں اور 839 کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے ۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 1622775ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  30 ستمبر کی شام تک1547705نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک576398افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں15423اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جن میں سرکارکی جانب سے چلائی جا رہی سہولیات میں 17017 آئسو لیشن میں ہیں اور 50575 گھریلو نگرانی میں ہیں ۔ اس کے علاوہ 492202  افراد نے اپنی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے ۔  بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 14882معاملات کی تصدیق ہوئی ہے( جن میں آج رپورٹ کئے گئے 173 معاملات بھی شامل ہیں )2096سرگرم معاملات ہیں ۔12494 مریض صحتیاب ہوئے ہیں) جس میں آج صحت یاب ہوئے 209 معاملات بھی شامل ہیں ) جبکہ292 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 4388ہوئی ہے ( جس میں آج رپورٹ کئے گئے 53 معاملات بھی شامل ہیں )جن میں سے 1316سرگرم معاملات ہیں اور2948 معاملات شفایاب ہوئے جن میں آج شفایاب ہوئے 17 معاملات بھی شامل ہیںجبکہ 124مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کولگام میں2266مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں111سرگرم معاملات ہیںاور 2112صحتیاب ہوئے ہیںاور43 کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 2027 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں177 سرگرم ہیں اور1818صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 32کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں3519 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں433 سرگرم ہیں۔ 3021 شفایاب ہوئے ہیں اور65کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 3613مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور735 سرگرم معاملات ہیں اور2811صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 67 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 3942 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں427 سرگرم معاملات ہیں اور3447مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ68 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک4871ہوئی ہیںجن میں سے 922سرگرم ہیں اور3867اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ82کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک3400مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے493 سرگرم معاملات ہیں ،2870مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 37 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل2891 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں365سرگرم معاملات ہیں اور2497 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ29 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح  جموں میں وائر س کے 13015مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں3374سرگرم معاملات ہیں اور9457صحت یاب ہوئے ہیںاور184 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد2253 ہوئی ہیں جن میں سے 529معاملات سرگرم ہیں۔ 1706اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 18 کی موت واقع ہوئی ہے اوررام بن میں1335معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 457سرگرم معاملات ہیں اور868 شفایاب ہوئے ہیں ۔جبکہ 10 کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثنأ کٹھوعہ میں2063مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 488 سرگرم معاملات ہیںاور1553اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ22 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 1762 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں793 سرگرم معاملات ہیں اور 949اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 20 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس طرح پونچھ میں1774معاملے سامنے آئے ہیں جن میں942سرگرم معاملات ہیں جبکہ817مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 15 کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 2653مریض پائے گئے ہیںجن میں 1333 معاملے سرگرم ہیں اور 188مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 32 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ڈوڈہ میں2211 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1171معاملات سرگرم ہیں جبکہ1112مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور28 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی964 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں399سرگرم ہیں اور559 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 6 کی موت واقع ہوئی ہے۔ کشتواڑ میں1241 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں556 معاملے سرگرم ہیں اور678 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 7 کی موت واقع ہوئی ہے ۔ 

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں