افغان فوج کی کارروائی میں 26جنگجو ہلاک

لشکر گاہ، 11 اکتوبر âژنہواá افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فوج کے ایک کریک ڈاؤن میں 26 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبائی حکومت نے اتوار کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق ہفتہ کے روز افغان فوج نے ضلع نہر سراج کو ناد علی سے جوڑنے والے راستے پر طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانے کو نشانہ بناکر کارروائی کی، جس میں 26 جنگجو ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔بیان میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورس کا آپریشن جاری رہے گا۔طالبان گروپ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں