سپیکٹرم فٹ بال چیمپئن شپ میں گاندربل کی جیت

سرینگر؍اپنے نمائندے سے ؍سپیکٹرم ایڈورٹائزنگ سروسز کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن پلوامہ (زون پامپور) کے تعاون سے اتحاد فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام 19 واں اور 20 واں  سپیکٹرم فٹبال ٹور نامنٹ کے سلسلے میں  اقبال گراؤنڈ  پامپور میں ریگل فٹ بال کلب کا مقابلہ  بمقابلہ لیکسیکن ایف سی گاندربل اور دوسرا میچ خمینی ایف سی بمقابلہ سید ایف سی کے درمیان دو میچ تھا۔پہلے میچ میں ایل ای ایکس این ایف سی گاندربل کی ٹیم فاتح بن کر ابھری ، جوکہ گاندرب نے ایک گول سے جیت لیا۔ فرقان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور انہیں فٹ بال کے ایک شیدائی سے ایوارڈ ملااور دوسرا میچ 0-0 سے برابر رہا ۔علاقے کے کمیونٹی ممبران اور یوتھ نے ان کوششوں کو سراہا ہےجو کہ فٹ بال کیلئے کیا جارہا ہے۔ اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایسا ہی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں