ملک میں 48لاکھ ٹن دھان کی خرید

نئی دہلی،14 اکتوبرâیواین آئیá فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ، گذشتہ پیر تک خریف مارکیٹنگ کے سیزن کے دوران 48.53 لاکھ ٹن دھان کی خریداری کی ہے ۔وزارت خوراک و فراہمی کے مطابق ، اس عرصے کے دوران 9164.30 کروڑ روپے کا دھان خریدا گیا ہے ، جس کی ادائیگی کاشتکاروں کو کردی گئی ہے ۔ اس سے 4.16 لاکھ سے زیادہ کسان مستفید ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستوں سے موصولہ تجویز کی بنیاد پر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش سے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے 41.67 لاکھ ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔ آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ سے بھی 1.23 لاکھ ٹن بارہماسی فصلوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ریاستوں سے موصولہ تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش سے بھی خریف مارکیٹنگ سیشن 2020 کےلئے 41.67 لاکھ ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے ۔کپاس کی خریداری یکم اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی اور ہندوستان کی کاٹن کارپوریشن نے 12 اکتوبر تک 43376 گانٹھوں کی خریداری کی تھی۔ اس کےلئے ، کسانوں کو 12252 لاکھ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں