دنیا میں کورونامتاثرین کی تعداد3.81کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 14 اکتوبر â یواین آئیá دنیا بھر میں 3.81 کروڑ سے زیادہ افراد جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس âکووڈ-19) سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 10.08 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر âسی ایس ایس ایá کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 38130829 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1086156 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 215082 مریض ہلاک اور7856042 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 63509 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 7239389 ہوگئی ہے ۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کے جاری تازہ تراین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 826876 سرگرم کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 6301927 افراد شفایاب ہوئے ہیں ۔ وزارات کے جاری تازہ تراین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 826876 سرگرم کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 6301927 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.03 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.50 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونامتاثرین کی تعداد 13.18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 22834 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور36246 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن میں کورونا سے 3.44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 6372 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12027 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں کورونا کے 3.40 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اب تک 5087 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اس وبا سے 3.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 8957 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں