جانسن اینڈ جانسن نے برازیل میں کووڈ 19ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کردی

برازیلیا ، 14اکتوبر âژنہواá دواسازی کی مصنوعات تیار کرنے والی امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے بدھ کے روز برازیل میں کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل معطل کردیا ہے ۔ برازیل کی صحت کی نگرانی کرنے والی ایجنسی âانویساá ، جو قومی صحت سے متعلق باقاعدہ ادارہ ہے نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جانسن اینڈ جانسن نے ٹسٹ میں حصہ لینے والے شخص پر برا اثر پڑنے کی وجہ سے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمپنی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور متعلقہ شخص کی شناخت بھی خفیہ رکھی ہے ۔انویسا کے مطابق کلینیکل ٹرائل اس وقت تک ملتوی کردی گئی ہے جب تک کہ ایک آزاد سیکورٹی کمیٹی اس اسباب کی تحقیقات مکمل نہیں کرتی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں