یورپ میں کورونا کے معاملوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ

بروسیلز، 14 اکتوبرâ یواین آئیá یوروپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق چیک جمہوریہ ، جہاں ایک لاکھ افراد میں وائرس کی سب سے کم شرح ہے ، نے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں ، ریسٹورنٹ بارزاور کلبوں کو بند رکھنے اور شراب کی عوامی کھپت پابندی لگادی ہے ۔ نیدرلینڈ میں بھی جزوی طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور عوامی انڈور مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔فرانس میں بھی کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے تک 90 فیصد بیڈ کووڈ مریضوں سے بھرے جاسکتے ہیں۔فرانسیسی صدر امانوئل میکرون بدھ کے روز دوسرے کورونا پابندیوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔اس سے قبل ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا تھا کہ وہ ‘‘یوروپ کی صورتحال’’ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘میرے خیال میں صورتحال بہت سنگین ہے ’’۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں