اسپین میں تنخواہ کے محاذ پر صنفی مساوات نافذ

میڈرڈ 14 اکتوبر ûیو این آئیú یورپی ملک اسپین میں ملازمت کرنے والے مرد وں اور عورتوں کی تنخواہوں میں فرق پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ مساوی تنخواہ خے حق میں باقاعدہ قانون منظور کیا گیا ہے۔ ملک کی تمام کمپنیوں اور کارخانوں کو اس رخ پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ یکساں تنخواہوں کا فریم ورک تیار کریں۔ ملازمت کرنے والے مرد و زن کو الگ الگ نوعیت کی اور کم اور زیادہ تنخواہیں دینے والے اداروں پر دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس سرکاری فیصلے کا کل اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج سے حکومت نے تنخواہوں یا اُجرت میں صنفی فرق پر پابندی لگا دی ہے ۔ یعنی مرد و خواتین کی تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ ایک ہی طرح کی ملازمت یا مزدوری کرنے والی خواتین کو اب مردوں کے برابر کی آن ریکارڈ تنخواہ دی جائے گی،

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں