عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کئے جانیوالے انتظامات ،ڈویثرنل کمشنر نے جائیزہ لیا - عقیدت مندوں سے اپیل ،کووڈ 19 پرو ٹوکول پر عمل کرنے کی تلقین ،ماسک اور سماجی دوری لازمی

سرینگر/کل یہاں ڈویثرنل کمشنر مسٹر پنڈورنگ پولے کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائیزہ لیا گیا ۔اجلاس میں انہوں نے کووڈ 19پروٹو کول پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو عقیدت مند دینی اجتماعات میں شریک ہونگے وہ سب سینیٹائیزس ،ماسکوں ،ذاتی جاے نماز وں کا استعمال کرنے کے علاوہ ایک دوسرے سے سماجی دوری بنائے رکھیں ۔ساجلاس میں بتایا گیا کہ عید میلاد النبیؐ پر درگاہ حضرتبل ،جناب صاحب صورہ ،آثار شریف شہری کلاشپورہ ،اہم شریف بانڈی پورہ ،کعبہ مرگ اننت ناگ ،پیٹھ مکہ ہامہ بیروہ ،اور دوسرے خانقاہوں اور/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 مساجد میں بھی چھوٹے چھوٹے اجتماعات ہونگے ۔انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو عقیدت مند مذہبی مقامات کے اندر جائینگے ان کو داخلے سے قبل تھرمل چیکنگ کے عمل سے لازمی طور پر گذرنا ہوگا اس کے علاوہ انہوں نے فیس ماسک لگائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات پر فول پروف صفائی کا انتظام کیاجاے گا۔انہوں نے ایس ایم سی اور یو ایل بی پر زور دیا کہ وہ درگاہ احاطے اور گرد ونواح میں دن میں دو دو بار فیومگیشن کریں ۔اس کے علاوہ موبایل ٹوائیلٹس ،سیپٹک ٹینکس ،سکرس ،اور اضافی خاکروبوں کو درگاہ حضرتبل میں تعینات کیا جاے ۔انہوں نے سخت حفاظی انتظامات پر زور دیتے ہوے کہا کہ درگاہ حضرتبل میں اضافی آٹھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس سال شب خوابی کی تقریب منسوخ کی گئی اور موے مقدس ؐ کی نشاندہی بھی درگاہ سے باہر کی جاے گی ۔ڈویثرنل کمشنر نے محکمہ پی ڈی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ ایام عرس کے دوران درگاہ اور اس کے گرد ونواح میں بغیر خلل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ جن سیٹ بھی نصب کریں ۔پی ایچ ای محکمے کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔راشن اور دوسری اشیائے ضروریہ کی بھی فراہمی کا بھر پور انتظام کیاجانا چاہئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں