غلام نبی آزاد کورونا مثبت کہا میرےر ابطے میں آنے والے قواعد وضوابط پر عمل کریں

کے این ایس : سرینگر/کانگریس کے سینئررہنما،راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 میں جب بھی اُنکے رابطے میں آئے ہیں وہ کووڈ۔19کے ضابط اصول پر عمل کریں ۔ کانگریس کے سینئررہنما،راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد بھی کووڈ ۔19کی زد میں آکر متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے رابطے میں آنے والوں کو کورونا کے حفاظتی پروٹوکال پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔غلام نبی آزاد نے ٹویٹ میں کہا کہ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطین کیا ہے۔ گزشتہ دنوں سے جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں وہ برائے مہربانی کووڈ ۔19 پروٹوکال پر عمل کریں۔‘واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اب تک زائد از86 ہزار کورونا کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے قریب دس ہزار ابھی بھی فعال ہیں جبکہ زائد از72 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں