بڈگام سے لاپتہ ہونے والا اہلکار راجوری میں گرفتار

یو این آئی �سی این ایس : سرینگر/ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے کچھ روز قبل لاپتہ ہونے والے (ایس ایس بی) اہلکار کو پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے راجوری کے منکوٹ علاقے میں کشمیر سے آ رہی ایک ٹرک کو روکا۔انہوں نے کہا کہ ٹرک/ جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 سے لاپتہ ایس ایس بی اہلکار کو گرفتار کیا گیا اور اس کی تحویل سے انساس رائفل کا ایک میگزین بھی برآمد کیا گیا۔گرفتار شدہ ایس ایس بی اہلکار کی شناخت الطاف حسین ساکن کوٹرانکہ راجوری کے بطور ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ موصوف اہلکار کچھ گھریلو مسائل سے پریشان ہے۔بتادیں کہ الطاف حسین چاڈورہ بڈگام سے چند روز قبل اپنے ہی کیمپ سے انساس رائفل کا ایک میگزین سمیت لاپتہ ہوا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں