کوروناوائرس کی قہرسامانیاں جاری - جمعہ کو مزید 697افراد پازٹیو - 7جاںبحق ،مہلوکین کی تعداد 1368

تازہ معاملات میں وادی سے 385اور جموں سے 312نئے کیس ، 838مریض صحت یاب - اب تک کورونا پازٹیو 86754جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد76479

سرینگر/حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے697نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے385کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 312کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد86,754تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران دو نوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے  07کووِڈ مریض بھی فوت ہو گئے ہیں جس میں صوبہ جموں کے 05اور صوبہ کشمیر کے02امل ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے86754معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے8909سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک76,479اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1368تک پہنچ گئی ،جن میں سے 917ا تعلق کشمیر صوبہ سے اور450کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید838افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے381اَفراداور کشمیر صوبے کے 457اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 19,52,850ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  16؍اکتوبر 2020 ئ؁ ء کی / جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
شام تک 18,66,096نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک623,633افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں24,165اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔8909  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ50,768اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب538,425ا َفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں155نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے17,401معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے1820سرگرم معاملات ہیں ۔15,253مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج124مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ328 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع  بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 5,582ہوئی ہیں (28نئے معاملات سمیت )جن میں سے 500سرگرم ہیں اور4992اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں( آج112مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ90کی موت واقع ہوئی ہے ۔  ضلع  بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد5105ہوئی ہیں (40نئے معاملات سمیت )جن میں سے 1,277سرگرم معاملات ہیں اور134مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 3,694صحتیاب ہوئے ہیں ۔  پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 4,370معاملات کی تصدیق ہوئی ہے( 19نئے معاملات سمیت ) جن میں276سرگرم معاملات ہیں اور 4019مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج08مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ75کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 4,019معاملات درج کئے گئے ہیں(33نئے معاملات سمیت ) اور 264سرگرم معاملات ہیں اور3,684صحتیاب ہوئے ہیں( آج05مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 71 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  اننت  ناگ میں 3,905مثبت معاملے سامنے آئے ہیں(45نئے معاملات سمیت )جن میں319سرگرم ہیں۔ 3,516شفایاب ہوئے ہیں(  آج45مریض کی صحتیابی کے ساتھ) اور70 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  با نڈ ی پورہ میں اب تک3,795مثبت معاملات سامنے آئے ہیں(21نئے معاملات سمیت ) جن میں سے291سرگرم معاملات ہیں ۔3,462مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج59مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 42کی موت واقع ہوئی ہے۔گا ند ربل میں کل3,277معاملات سامنے آئے ہیں(23نئے معاملات سمیت ) جن میں270سرگرم معاملات ہیںاور 2,977 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں( آج22مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 30کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع  کولگام میں2,382مثبت معاملات پائے گئے ہیں(21نئے معاملات سمیت )جن میں95سرگرم معاملات ہیںاور 2,244صحتیاب ہوئے ہیں( آج08مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور43کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع  شوپیان میں 2,112مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں97سرگرم ہیں اور 1982صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 33کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح   جموں میں وائر س کے 15,871مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 121نئے معاملات سمیت ) جن میں1,184سرگرم معاملات ہیںاور14,451صحت یاب ہوئے ہیں( آج139مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور236کی موت واقع ہوئی ہے ۔   راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3,095 مثبت معاملات سامنے آئے(21نئے معاملات سمیت ) جن میں سے412اَفراد سرگرم ہیںاور2,638اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ( آج17مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ45 کی موت واقع ہوئی ہے۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 2,551ہوئی ہیں(04نئے معاملات سمیت ) جن میں سے 151معاملات سرگرم ہیں۔2,375اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ25کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  ڈ وڈ ہ میں2,473عاملات سامنے آئے ہیں(30نئے معاملات سمیت )جن میں سے318معاملات سرگرم ہیں جبکہ2,115مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں( آج40مریض کی صحتیابی کے ساتھ)  جبکہ 40 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں2,318مثبت معاملہ سامنے آئے ہیں(14نئے معاملات سمیت )جن میں 62سرگرم معاملات ہیںاور 2,227اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں( آج16مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ29 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح  پونچھ میں2,114معاملے سامنے آئے ہیں ( 44نئے معاملے سمیت  )جن میں 675سرگرم معاملات ہیں جبکہ1417مریض شفایاب ہوئے ہیں  ( آج25مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ 22کی موت واقع ہوئی ہے اورضلع  سا نبہ میں 2,053مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے (19نئے معاملات سمیت )جن میں 417سرگرم معاملات ہیں اور 1,612اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثنأضلع  رام بن میں1,485معاملات سامنے آئے ہیں(08نئے معاملات سمیت)جن میں 52سرگرم معاملات ہیں اور1,422شفایاب ہوئے ہیں جبکہ11 کی موت واقع ہوئی ہے۔
 ضلع کشتوا ڑ میں 1,660مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں213سرگرم معاملات ہیں اور 1436اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ11کی موت واقع ہوئی ہے اور    ریا سی میں بھی1,186معاملات سامنے آئے ہیں۔اِن میں216سرگرم ہیں اور963مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 07کی موت واقع ہوئی ہے بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔مرکزی حکومت یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل  https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD  ایپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔     عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیںبلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔ محکمہ اَب تک 10.12 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔                              

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں